لاپتا افراد کیس: عدالت نے تفتیشی افسر کو جھاڑ پلادی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شہری واجد حسین 2018ء سے لاپتا ہے، اب تک کیا کارروائی کی گئی؟تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری کی بازیابی کیلیے متعدد جے آئی ٹی اجلاس ہوئے ہیں،عدالت نے پیش رفت نہ ہونے پر تفتیشی افسر کو جھاڑ پلا دی عدالت کاکہنا تھا کہ جے آئی ٹیز اجلاس کے نام پر شہری کی اہلخانہ کو امید دیتے ہیں اور کچھ بھی نہیں ہوتا، لاپتا شہری کے موبائل نمبر کا سی ڈی آر نکلوایا گیا؟ پولیس کا کہنا تھا کہ سی ڈی آر نکلوانے کیلیے نمبر بھیجا گیا ہے، عدالت کا کہنا تھا کہ 2018ء سے اب تک نمبر کا سی ڈی آر نہیں نکالا گیا؟ شہریوں کو سیاسی پارٹیز میں تعلق کی وجہ سے غائب کردیا جاتا ہے یا کوئی ذاتی دشمنی ہوتی ہے؟ ایسے ہزاروں کیسز ان تاخیری حربوں کے باعث التواء کا شکار ہیں، تفتیشی افسر تو اپنا کام کریں، کیا آپ کو ٹریننگ نہیں دی جاتی، آپ ایسے ہی افسر بن گئے، تفتیشی افسر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے اور جواب جمع کرانے کیلیے مہلت طلب کی درخواست کی مزید سماعت 4 ہفتے کیلیے ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: تفتیشی افسر تھا کہ
پڑھیں:
کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-01-4
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں جدید و خود کار ای ٹکٹنگ نظام کے نفاذ کے باجود تیز رفتار ڈمپرز کی ٹکر سے شہریوں کے جاں بحق ہونے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، ملیر کینٹ جناح ایونیو پر چیک پوسٹ نمبر 6 کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایف آئی اے کا افسر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، گرفتار ڈمپر ڈرائیور کا لائسنس 2 ہفتے قبل ایکسپائر ہوچکا ہے۔ ادھر بلوچ کالونی پل کے قریب مبینہ طور پر ریس لگاتے ہوئے ایک گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارتے ہوئے سڑک پر الٹ گئی، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، پولیس نے گاڑی کے نوجوان ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔