چینی کمپنی کی پنجاب میں چاول اور مکئی کی آزمائشی کاشت کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
لاہور( نمائندہ جسارت)چینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پروجیکٹ، پیدوار بڑھانے کیلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کی ہے اور پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹک
ٹیسٹنگ کیلئے اشتراک کاربھی کرے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے لئے دورے چین میں ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفدنے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی ، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی گروپ کی پیشکش کا خیر مقدم کیا اور اس ضمن میں صوبائی وزیر زراعت فوکل پرسن مقرر کر دیا۔ چینی ادارے کے تعاون سے کپاس کی پیداوار میں 15فیصد تک اضافے کے لئے جی ایم او کاٹن کی کاشت پر اتفاق کیا گیا۔ چینی بی جی آئی گروپ کی طرف سے پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جینٹک ٹیسٹنگ کے حوالے سے بھرپور اشتراک کی پیشکش پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سیکرٹری ہیلتھ سے چینی بی جی آئی گروپ کے ساتھ ملکر کا قابل عمل پلان طلب کر لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ بی جی آئی اور پنجاب حکومت کا اشتراک کار شعبہ ہیلتھ میں گیم چینجر ثابت ہو گا۔پنجاب میں خطے کی جدید ترین جینیاتی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں کینسر کی تشخیص اور علاج کے لئے جدید جینیاتی ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ بی جی آئی کا تعاون سے کینسر کے مرض کی تشخیص اور علاج کے لئے انقلابی کردار ادا کرے گا۔ پنجاب میں کینسر تشخیص و علاج کے لئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سرکاری ہسپتال بھی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف شعبہ صحت میں کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کو جدید طبی تحقیق میں عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے میں مدد دیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب میں کینسر بی جی ا ئی گروپ وزیر اعلی کی پیشکش کے لئے
پڑھیں:
نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 منظور کرلیا۔بل کے تحت خود مختار ادارہ قائم کیا جائےگا جس کے بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو کونسل اور ڈین سمیت ماہر ڈائریکٹرز کی تقرری ہوگی۔
تمام اہم عہدوں پر تقرری کے لیے اسپیشل سلیکشن بورڈ تشکیل دیا جائےگا۔ ادارے کے فنڈز کو سرکاری گرانٹس، عطیات اور عالمی امداد سے جوڑا جائےگا۔بل کے متن کے مطابق ادارے کو زمین خریدنے، رکھنے اور انتظام کرنےکا اختیار ہوگا۔بل کے مطابق سرکاری زمین کی فروخت یا منتقلی کے لیے حکومت کی منظوری ضروری ہوگی۔
دبئی سے آئی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولے سونا ایئر پورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
پنجاب اسمبلی نے کینسرکی تشخیص سے متعلق قرارداد بھی کثرت رائے سے منظور کرلی۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ پنجاب سمیت ملک بھر میں کینسر کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ہرآٹھ میں سے ایک خاتون بریسٹ کینسر کا شکار ہو رہی ہے،کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات بڑھ رہی ہیں۔قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے لیے صرف 410 بیڈز مختص ہیں، علاج و معالجے کے لیے جدید مشینری کی بھی شدید قلت ہے،کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔
لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کا ٹاس ہو گیا
مزید :