Jasarat News:
2025-04-25@11:22:58 GMT

اتحاد ٹائون سے لاپتا ہونے والی خاتون مل گئی

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی ایک اور خاتون کا اپنی مرضی سے جانے کا انکشاف سامنے آگیا ، خاتون اہلخانہ سے ناراض ہوکر گھر سے چلی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی خاتون مل گئی، پولیس نے بتایا کہ خاتون اہلخانہ سے ناراض ہوکر گھر سے چلی گئی تھی، خاتون کے اغوا کا مقدمہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون نے ابتدائی بیان میں اپنی مرضی سے گھر سے جانے کا بتایا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

لاہور:

اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔ 

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • پہلگام واقعہ، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب محدود کر دی گئی
  • پہلگام واقعہ: واگہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کرنے کا فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی جھڑپ میں بھارتی فوج کا اہلکار ہلاک
  • کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
  • شدید گرمی سے ہونے والی اموات، سندھ حکومت اور نجی اداروں کے اعدادوشمار میں بڑا تضاد
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • تحریک انصاف سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن