ماضی کی بات نہیں کرتا، حقائق پر بات کریں، شان مسعود
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملتان (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کپتانی سے متعلق صحافی کے سوال پر ناراض ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں 120 رنز سے شکست کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں صحافی نے شان سے سوال کیا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا؟۔شان مسعود نے پہلے کہا اگلا سوال ، پھر جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کا میں جواب نہیں دو ں گا، اب جو ہو رہا ہے اس کا جواب دے رہا ہوں، آپ حقائق پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں لیکن آپ کی معلومات بالکل غلط ہیں۔ کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلے کرنا پی سی بی کا کام ہے، جو فیصلے ہوئے مجھ سمیت سب کرکٹرز قبول کرتے ہیں، ہم لوگ اس ملک اور اس ادارے کے ہیں ، ہم لوگ آپ کے بھی لوگ ہیں۔شان مسعود نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے بے عزت کرنا یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا ، آپ کے سوال میں بہت زیادہ تضحیک تھی، آپ نے ایک سوال کے چکر میں دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں نتیجہ لانے کے لیے کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس کنڈیشنز میں 4 میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ایک میچ ہارے ہیں جس میں پہلے دن میں غلطیاں کی تھیں، پہلے تحقیق کریں پھر سوال کریں اور جو چاہیں رائے دیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جاپان: بے روزگار شخص نے فوڈ ڈیلیوری ایپ سے 1000 سے زائد کھانے مفت حاصل کرلیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جاپانی میڈیا کے مطابق ناگویا کے 38 سالہ تاکویا ہیگاشیموتو نے فوڈ ڈیلیوری ایپ “ڈیماے کین” کی کینسل / ریفنڈ پالیسی میں موجود سسٹم خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو سال میں ایک ہزار سے زیادہ آرڈرز بغیر ادائیگی وصول کیے۔
وہ contactless delivery کا آپشن منتخب کرتا اور آرڈر پہنچنے کے باوجود کمپنی کو دعویٰ کرتا کہ اسے کھانا نہیں ملا، جس پر کمپنی اسے رقم واپس کر دیتی۔
تفصیلات کے مطابق اس شخص نے ایک نہیں بلکہ 124 جعلی اکاؤنٹس بنائے، فیک نام اور ایڈریس استعمال کیے، پری پیڈ کارڈز سے رجسٹریشن کرتا اور کچھ دن بعد ممبرشپ کینسل کر دیتا تھا، اسی وجہ سے یہ فراڈ طویل عرصہ پکڑا نہیں جا سکا۔ اندازے کے مطابق اس نے تقریباً 24 ہزار ڈالرز یعنی 67 لاکھ روپے سے زائد کے آرڈرز بغیر ادائیگی حاصل کیے۔
جاپانی پولیس نے تاکویا ہیگاشیموتو کو گرفتار کرلیا ہے، اور تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا کہ کئی سال سے بے روزگار ہے، پہلے صرف آزمایا تھا لیکن جب مفت کھانا ملنے لگا تو یہی سلسلہ جاری رکھا۔