City 42:
2025-07-24@20:27:24 GMT

صوبائی وزیر مواصلات کا صحت افزا ماحول کیلئے بڑا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

راؤ دلشاد: صوبائی وزیر برائے مواصلات نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے دوران صحت افزا ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اعلان کیا ہے۔

 انہوں نے زیر تعمیر منصوبوں میں گرد و غبار کے اثرات کو روکنے کیلئے پانی کے چھڑکاؤ کے آلات نصب کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ عوام کو صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہر زیر تعمیر منصوبہ پر گرد و غبار کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے شاہراہوں، نئے ہسپتالوں کی تعمیر، ری ویمپنگ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے دوران یہ فیصلہ کیا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے ہائی وے اور بلڈنگ سیکٹر کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گرد و غبار کو ماحول کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے مسلسل پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی

ویب ڈیسک :وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سول سروسز کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، سول سروسز اسٹرکچر کی بہتری اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت سول سروسز کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس کو سول سروسز اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سول سروسز میں بھرتی، ٹریننگ، کارکردگی کے جائزے، تنخواہوں کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے مشاورت کے بعد تجاویز مرتب کی جارہی ہیں۔

میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا

 اجلاس کو خطے کے دوسرے ممالک میں سول سروسز کی اصلاحات کا پاکستان کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا،اجلاس کو بتایا گیا کہ گورننس کی بہتری، عام شہری کی زندگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بہترین ٹیلنٹ کی میرٹ پر بھرتیوں کو سول سروسز اصلاحات کا محور رکھتے ہوئے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی. 

 وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ایک ماہ میں تفصیلی مشاورت کے بعد اصلاحات پر مبنی جامع سفارشات پیش کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کمیٹی میرٹ پر بہترین ٹیلنٹ کی بھرتی، ترقی کیلئے مخصوص اہداف پر مبنی کے پی آئیز، اے سی آر نظام کی بہتری و مؤثر متبادل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرکے پیش کرے،انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی و جدید نظام کے حوالے سے افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے لائحہ عمل بھی سفارشات کا حصہ ہو، ایسی سفارشات مرتب کی جائیں جو پائیدار نظام کی بنیاد بنیں، گورننس کی بہتری اور سول سروسز کو عصری تقاضوں سے متواتر ہم آہنگ کرنے کا مستقل نظام قائم کریں۔

 نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد 

 وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ  سول سروسز میں عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے اور اسکا معاون بنانے کیلئے  اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

 اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، سردار اویس خان لغاری، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی ہارون اختر، طارق باجوہ، ڈاکٹر جہانزیب خان سیکریٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
 
 

علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بارے صوبائی اور وفاقی حکومت کے جرگے
  • 2 ماہ میں فری انرجی مارکیٹ پالیسی نافذ کرنے کا اعلان، حکومت کا بجلی خریداری کا سلسلہ ختم ہو جائے گا
  • وزیرِ اعظم نے سول سروسز اسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی
  • راولپنڈی: سابق صوبائی وزیر راجا بشارت کو گرفتار کرلیا گیا
  • راجہ بشارت کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا
  • اے پی این ایس کے وفد کی سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات
  • دنیا مضر ماحول گیسوں کا اخراج روکنے کی قانونی طور پر پابند، عالمی عدالت
  • کراچی، شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان
  •  سی پیک دوسرے مر حلے ‘ چینی بھائیوں کیلئے محفوط ‘ کاروبار دوست ماحول بناہیں رہے ہیں : وزیراعظم 
  •  امید ہے کہ امریکہ چین  کے ساتھ  بات چیت اور مواصلات کے ذریعے اتفاق رائے بڑھائے گا،  چینی وزارت خارجہ