موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے: جسٹس منصور علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہوں گے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلادیش اور انڈونیشیا نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے۔
جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ توانائی کے متبادل ذرائع پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا نے ڈومیسٹک اور گلوبل سطح گرین سکوک جاری کیے اور قابل تجدید انرجی کے لیے فنانسنگ کی۔
ان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا نے ٹرانسپورٹیشن اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیے بھی فنانسنگ کی۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے بچانے کی راہ اسلامی فنانس بتاتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی انسانیت کو درپیش سے اہم ترین چیلنج ہے۔
سپریم کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلی کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ نے کہا ا ہستہ
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔