عمرہ پیکج اور ہوٹل کرایوں میں اضافہ، رمضان میں سفر مزید مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سعید احمد: رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ پیکجز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کی وجہ سے ائیرلائنز کے ٹکٹوں اور ہوٹلز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے جبکہ فائیو سٹار عمرہ پیکج سرکاری حج پیکج سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔
یکم رمضان سے ایئرلائنز کی ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ائیر بلیو کا لاہور سے جدہ دوطرفہ کرایہ 1 لاکھ 62 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ پی آئی اے کا لاہور سے جدہ دوطرفہ کرایہ 1 لاکھ 87 ہزار روپے تک ہو گیا ہے۔ سعودی ائیرلائنز کے اکانومی کلاس کے ٹکٹ کا کرایہ 2 لاکھ 66 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
مکہ اور مدینہ کے ہوٹلز نے بھی یکم رمضان سے عید الفطر تک اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ مکہ میں اکانومی کلاس ہوٹل کا کم از کم کرایہ 350 ریال سے بڑھ کر آخری عشرے میں 600 ریال تک پہنچ گیا ہے۔ فائیو سٹار ہوٹلز میں ایک دن کا کرایہ 2500 ریال تک جا پہنچا ہے، جبکہ افطاری کے ساتھ فائیو سٹار ہوٹل کا کرایہ 3000 ریال تک بڑھ گیا ہے۔
مدینہ میں بھی فائیو سٹار ہوٹل کا ایک دن کا کرایہ 2500 سے 3000 ریال تک پہنچ چکا ہے۔ فور سٹار ہوٹلز کا کم از کم کرایہ بھی 1500 سے 2000 ریال تک ہو چکا ہے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
اس کے علاوہ شٹل بس اور تھری سٹار عمرہ پیکج کی قیمت 4 لاکھ روپے سے زیادہ ہو گئی ہے۔ رمضان کے مہینے میں عمرہ کرنے والوں کے لیے سفر کے اخراجات میں یہ اضافہ ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمرہ پیکج کا کرایہ تک پہنچ گیا ہے
پڑھیں:
سندھ : گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ
ویب ڈیسک:سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید 2 ماہ کا اضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نئے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اجرک والی نمبر پلیٹس کی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر کو ختم ہو چکی ہے۔
پنجاب بار کونسل کی 75 نشستوں کیلئے پولنگ جاری
دوسری جانب محکمہ ایکسائز کا بتانا ہے کہ سندھ بھر میں تقریباً 65 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، صرف کراچی میں یہ تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
بیشتر شہری موٹر سائیکلیں خرید تو لیتے ہیں لیکن انہیں اپنے نام رجسٹرڈ نہیں کرواتے، بلکہ اوپن لیٹر پر ہی استعمال کرتے ہیں جو قانوناً جرم ہے۔