سری دیوی کی بیٹی اپنی پلاسٹک سرجری کے بارے میں کھل کر بول پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
مشہور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی، خوشی کپور کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں ہے اور پلاسٹک پلاسٹک کہنا کسی کی بےعزتی کرنے کے مترادف ہے۔
حال ہی میں خوشی کپور نے ایک انٹرویو کے دوران کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خوشی نے یہ بھی کہا کہ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے پہلے ہی لوگ ان کے بارے میں منفی خیالات رکھتے تھے، اداکارہ کے مطابق ’لوگوں نے میرے بارے میں پہلے سے ہی رائے قائم کر رکھی تھی، زیادہ تر منفی۔‘
View this post on InstagramA post shared by Curly Tales | A Fork Media Group Co.
خوشی کپور جنہوں نے 2024 میں انسٹاگرام پر اپنی ناک کی سرجری اور لپ فلرز کروانے کا اعتراف کیا تھا، نے کہا کہ اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کاسمیٹک سرجری کروانا کوئی بڑی بات نہیں، لوگ ’پلاسٹک‘ کو سب سے بڑا طعنہ سمجھ کر پلاسٹک پلاسٹک کہتے ہیں‘۔
انٹرویو میں انہوں نے اپنی شخصیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ وہ بچپن میں بےحد توجہ کی خواہش رکھتی تھیں، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتی تھی کہ سب مجھ پر توجہ دیں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Curly Tales | A Fork Media Group Co. (@curly.tales)
یاد رہے کہ خوشی کپور کی بڑی بہن جھانوی کپور کو بھی پلاسٹک سرجری کروانے کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جبکہ فلم ’آرچیز‘ کی ریلیز کے بعد سے خوشی بھی اسی وجہ سے خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔
خوشی کپور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو یاپا‘ میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Zee Music Company (@zeemusiccompany)
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خوشی کپور
پڑھیں:
بھارتی اداکارہ زرین خان 81برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
ممبئی (ویب ڈیسک) بولی وڈ اداکار زید خان کی والدہ اداکارہ زرین خان کا زائدالعمری کی وجہ سے ہونے والی طبی پیچیدگیوں کے باعث 81 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ان کی نماز جنازہ ممبئی میں ادا کی گئی، علاوہ ازیں ان کی آخری رسومات ہندو مذاہب کے انداز میں بھی ادا کی گئیں۔
بھارتی نشریاتی ادارے ‘ڈی این اے انڈیا‘ کے مطابق زید خان کی جانب سے والدہ کی آخری رسومات ہندو مذاہب کے عقائد کے مطابق کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل ویڈیوز زید خان کو جذباتی انداز میں دیکھا گیا، جن میں زید خان مٹی کا گھڑا اٹھائے ہوئے نظر آئے۔
ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ زرین خان کی آخری رسومات ہندو طریقے سے کیوں کی گئیں؟۔
دراصل زرین خان ہندو پارسی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں، شادی سے پہلے ان کا اصل نام زرین کٹرک تھا۔ سنجے خان سے 1966 میں شادی کے بعد انہوں نے خان سرنیم اپنایا لیکن خاندان نے ان کے پیدائشی مذہب کے مطابق ہندو رسومات کا انتخاب کیا۔