الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے۔
جاری بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن پاکستان کی ڈیجیٹل سروسز کا افتتاح کر دیا ہے، شہریوں کو انتخابی عمل میں شرکت کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق لیگل کیس مینجمنٹ سسٹم سمیت کئی اہم ماڈیولز کا آغاز کیا گیا ہے، جن میں مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سسٹم اور شکایات مینجمنٹ موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے، شکایات درج کرنے اور ٹریکنگ کی سہولت اب ریئل ٹائم میں دستیاب ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کیس کے فیصلے پر بیان جاری کردیا۔
ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ای سی پی اسٹاف کے لیے موبائل ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے ورک فلو اور ڈیٹا مینجمنٹ میں بہتری آئے گی، عوامی شکایات کا فوری ازالہ الیکشن کمیشن کی ترجیح ہے۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ روز مرہ آپریشنز کو بہتر بنانے میں ڈیجیٹل سروسز اہم کردار ادا کریں گی، عوامی رابطے کو مؤثر بنانے کے لیے نئی سہولتیں متعارف کرائی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی،سربراہ کون؟
ملکی سیاسی میدان میں نئی انٹری؛ الیکشن کمیشن نے نئی جماعت رجسٹر کرلی،سربراہ کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) ملکی سیاسی میدان میں ایک نئی پارٹی کی انٹری ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت رجسٹر کرلی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی سیاسی جماعت ’’بہاولپور عوامی حقوق پارٹی‘‘کو باقاعدہ طور پر رجسٹر کر لیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اندراج کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 167 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا گیا ہے، جس کے مطابق محمد سلمان مہتاب کو پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔
بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کی رجسٹریشن سے جنوبی پنجاب، خصوصاً بہاولپور کے عوامی مسائل اور حقوق کے لیے ایک نئی سیاسی آواز سامنے آئی ہے، جو آئندہ عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہل ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد یہ جماعت ملکی سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے قانونی و آئینی حیثیت حاصل کر چکی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے پیچھے بھی ’وردی‘ ہے،محسن نقوی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آ گئے سلامتی کونسل میں پاکستان کی سربراہی؛ بھارت کو بدترین سفارتی شکست فرد جرم کے بعد اب گواہوں کی باری، 9 مئی کیس میں نیا موڑ آنے والا؟ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 دہشتگرد بارودی مواد پھٹنے سے ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم