لاہور: شوہر نے جھگڑے کے بعد بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر جلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور کے علاقے چوہنگ میں شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو اسپرٹ چھڑک کر آگ لگا دی۔
گوجرانوالہ کے علاقے پھلوکی میں جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے مبینہ طور پر تیل چھڑک کر بیوی کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو آگ لگانے کا واقعہ بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب چوہنگ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ عروج کو اس کے شوہر نے آگ لگا دی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ خاتون عروج کے بھائی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کی بہن کو خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد آگ لگائی اور فرار ہو گیا۔
پولیس نے متاثرہ خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آگ لگا دی شوہر نے بیوی کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔
خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
عمرے ادائیگی سے روکنا بے شرمی بے حیائ نہی تو اور کیا ہے۔
عارف رند خولہ چوہدری کو فوری رہا کرو
pic.twitter.com/0FcsNssswO
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 2, 2025