Nawaiwaqt:
2025-04-25@08:46:47 GMT

ایک ماہ میں پاکستان نے کتنے ارب کے موبائل منگوائے؟جانیے

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

ایک ماہ میں پاکستان نے کتنے ارب کے موبائل منگوائے؟جانیے

 موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں خود کفیل ہونے کے باجود موبائل کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ۔پاکستان نے ایک ماہ میں مختلف ممالک سے45ارب روپے کے موبائل فونز منگوا لیے ،نومبر کے مقابلے دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات میں 9.29 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے،نومبر میں موبائل کی درآمدات کا حجم 41 ارب 63 کروڑ روپے تھا۔سرکاری دستاویز کے مطابق دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.

27 فیصد کمی ریکارڈکی گئی،گزشتہ سال دسمبر میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 49 ارب روپے تھا، پاکستان نے پہلی ششماہی میں 204 ارب روپے سے زائد کے موبائل فونز امپورٹ کیے۔رواں مالی سال جولائی تا دسمبر موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ 7.46 فیصد کمی ہوئی،گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 221 ارب روپے تھا۔   

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ

لاہور:

قانون کی بالادستی ہر مہذب معاشرے کی پہچان ۔ برطانیہ کے وزیر ریلوے، لارڈ پیٹر ہینڈی لندن میں ایک چیریٹی تقریب میں بس چلا رہے تھے کہ موبائل پر کسی سے باتیں کرنے لگے۔

یہ عمل دیکھنے والے ایک شہری نے معاملہ پولیس میں رپورٹ کر دیا۔پوچھ گچھ ہوئی تو لارڈ پیٹر نے آئیں بائیں شائیں کرنے اور اپنے عہدے کی دھونس ڈالے بغیر دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کا اعتراف کیا جو قانون کی خلاف ورزی تھی۔

انھیں جرمانہ ہوا اور ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ بھی لاگو ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
  • لکی مروت میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • حکومت گندم کی ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات پر غورکر رہی:وفاقی وزیر
  • ٹرمپ ٹیرف کے اثرات پر رپورٹ جاری، پاکستان پسندیدہ ترین ملک قرار
  • برطانوی وزیر ریلوے کو دوران ڈرائیونگ موبائل سننے پر جرمانہ
  • بلوچستان: ڈیوٹی سے غیر حاضری پر 15 لیویز اہلکار برطرف، اب تک کتنے اہلکاروں کو گھر بھیجا جا چکا؟