WE News:
2025-04-25@08:27:47 GMT

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قاتل کو گرفتار کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اسلام آباد پولیس کی کارروائی، شہری کے قاتل کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد پولیس نے شہری کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی نعش ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گزشتہ رات شہری کو قتل کرکے اس کی مسخ شدہ لاش کو ویرانے میں پھینکنے والے قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے، وفاقی پولیس کے تحقیقاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا، ملزم کو  6 گھنٹے کے قلیل وقت میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی، 24 گھنٹوں میں سینکڑوں ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور اسلام آباد سے فرار ہوتے گرفتار کرلیا، ملزم نے شہری کو بے دردی سے قتل کیا اور نعش مسخ کرکے ویرانے میں پھینک دی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت تنویر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس/ ایس پی رورل اسلام آباد

گزشتہ رات مسخ شدہ نعش برآمدگی کا معاملہ۔ قاتل کو چھ گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔

وفاقی پولیس کے تحقیق کاروں نے ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے خطرناک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے شواہد نہیں چھوڑے تھے لیکن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو… pic.

twitter.com/STSWoh1cLO

— Islamabad Police (@ICT_Police) January 28, 2025

ایس پی رورل زون کاظم نقوی کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہریوں کے لیے بڑا ریلیف، اسلام آباد پولیس کی مصالحتی کمیٹیاں ازسرنو فعال

کاظم نقوی نے ملزم کی قلیل وقت میں گرفتاری  پر پولیس ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم، تشدد اور قتل کے واقعات کے انسداد کے لیے اسلام آباد پولیس بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام آباد پولیس تنویر حسین ٹیکنالوجی قتل ملزم گرفتار

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس تنویر حسین ٹیکنالوجی قتل ملزم گرفتار اسلام ا باد پولیس گرفتار کرلیا کو گرفتار پولیس کے قاتل کو ملزم کو کے لیے

پڑھیں:

لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد

لاہور:

اچھرہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرکے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سرچ آپریشن کے دوران رکشہ چوک کے قریب کی گئی، تلاشی لینے پر خاتون کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔

گرفتار خاتون کی شناخت زینت بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو مبینہ طور پر ملتان روڈ سے فاضلیہ کالونی منشیات سپلائی کرنے آئی تھی۔ 

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گھر کا بھیدی ہی چور نکلا؛ شہری سے 40 لاکھ کے زیورات چھیننے کا ڈراپ سین
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا
  • 7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
  • کوئٹہ: کار کے فیول ٹینک سے 11 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور میں منشیات فروش خاتون گرفتار، بھاری مقدار میں چرس برآمد
  • جیکب آباد: محکمہ نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، 100 کلوگرام چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار