عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا استعفی منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
پشاور:
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا بطور صدر کے پی کے پی ٹی آئی استعفی منظور کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختون خوا کے صدر کی حیثیت سے استعفی دے دیا جسے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے منظور کرلیا۔
یہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر منظور کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : علی امین نے کے پی میں پارٹی صدارت چھوڑنے کیلیے عمران خان سے خود درخواست کی تھی، بیرسٹر گوہر
واضح رہے کہ دو روز قبل علی امین گنڈاپور کو صدر کے پی کے عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ جنید اکبر کو نیا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
Ansa Awais Content Writer