چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ پر رش، سرورز بیٹھ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک کی وجہ سے اس کے سرورز بیٹھ گئے۔چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت جاری ہے اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے۔تاہم شائقین کرکٹ کو ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔
آن لائن ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ کے سرورز بیٹھے ہیں۔ویب سائٹ نے سرورزکی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جب کہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے جب کہ لاہور میں ہونے والے ایک سیمی فائنل کے جنرل اسٹینڈ کی قیمت ڈھائی ہزار اور وی وی آئی پی کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔شائقین پی سی بی، آئی سی سی اور نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی کے سرورز بیٹھ گئے ٹکٹ کی قیمت ویب سائٹ پر ہزار روپے کے ٹکٹ
پڑھیں:
اداکارہ امر خان کو ڈانس کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی اداکارہ امر خان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے دو روز قبل اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے موسم سے محظوظ ہوتے ہوئے ڈانس کیا اور اس کی ویڈیو ریکارڈ کی۔
انہوں نے اس ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا تاہم اداکار کو یہ قدم اٹھانا مہنگا پڑ گیا۔
ویڈیو شیئر ہونے کے بعد صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں اس طرح کا کانٹینٹ شیئر نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
صارف نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو وہ نہیں کرنا چاہیے جو آپ نے نہیں سیکھا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’’اسے ڈھیلے کپڑے پہننے چاہیے تھے‘‘ جبکہ ایک نے مزید تبصرہ کیا کہ ’’ڈانس بہت برا ہے۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by Amar Khan (@amarkhanlove)