آئی سی سی نے کرکٹر آف دی ایئر کے نام کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2024 کے بہترین کرکٹر کا اعلان کردیا۔
بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے شاندار کارکردگی کی بدولت سر گارفیلڈ سوبرز ایوارڈ برائے آئی سی سی مین کرکٹر آف دی ایئر 2024 جیت لیا۔
یہ ایوارڈ انہیں تمام فارمیٹس میں مسلسل بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دیا گیا، اس سے قبل جسپریت بمراہ نے آئی سی سی مین ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔
بمراہ نے آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور انگلینڈ کے جو روٹ اور ہیری بروک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں بھارتی کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، روی چندرن اشون، اور ویرات کوہلی بھی یہ ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
جسپریت بمراہ نے 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں بھارت کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں آٹھ میچز میں 15 وکٹیں حاصل کیں، جن میں جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل میں دو وکٹیں بھی شامل ہیں۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بمراہ نے 13 میچز میں 71 وکٹیں حاصل کیں، جو 2024 میں کسی بھی باؤلر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ اس کے ساتھ وہ تیز ترین 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر بھی بن گئے۔
ویمن کرکٹر آف دی ایئر
ویمن کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی میلی کیر کے نام رہا، انہوں نے سال کے دوران 43 وکٹیں حاصل کیں اور 14 کیچز پکڑے جبکہ 651 رنز بھی اسکور کیے۔
ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر
مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارت کے ارشدیپ سنگھ کے نام رہا، ویمن ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی نیوزی لینڈ کی میلی کیر کے نام رہا۔
ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر
مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ افغانستان کے آل راونڈر عظمت اللہ عمر زئی اور ویمن ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر بھارت کی سمرتی مندھانا نے جیت لیا۔
ایمر جنگ کرکٹر آف دی ایئر
ایمر جنگ مین کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ سری لنکا کے کمندو میندس اور ایمرجنگ ویمن کرکٹر کا ایوارڈ جنوبی افریقا کی انیری ڈرکسن کے نے جیتا۔
امپائر آف دی ایئر
امپائر آف دی ایئر کا یوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ کے نام رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرکٹر ا ف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹیں حاصل کے نام رہا بمراہ نے
پڑھیں:
پاکستان بنگلہ دیش ٹی20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
تیسرے ٹی20 میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، فیصل خان آفریدی تھرڈ جبکہ راشد ریاض کو فورتھ اپمائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلان پاکستان بنگلہ دیش سیریز ٹی20 کرکٹ میچ آفیشلز وی نیوز