حکومت سے مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل ہونہار طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا تھا، جس کی اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت ہونہار طلبا و طالبات میں 50 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کرےگی، اور سالانہ بنیادوں پر 2 ہزار لیپ ٹاپس تقسیم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم میں رواں برس اپلائی نہ کر سکنے والے طلبا کے لیے خوشخبری
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑےگا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔
اسکولوں کی جانب سے مرتب کیا گیا ڈیٹا تصدیق کے بعد پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو ارسال کیا جائےگا، جہاں سے منتخب طلبہ کی حتمی فہرست جاری ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے رجسٹریشن فروری 2025 سے شروع ہوجائےگا، جبکہ تقسیم کا عمل اپریل یا مئی 2025 میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز حال ہی میں یہ کہہ چکی ہیں کہ لیپ ٹاپس کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ چکی ہے جو طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت طلبا و طالبات کو 13ویں جنریشن کور آئی 7 لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری اسکول امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بھی لیپ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں ’اک واری فیر‘! وزیراعظم کا لیپ ٹاپ اسکیم بارے دلچسپ ٹویٹ
رپورٹس کے مطابق کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینیئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، زبانیں، ویٹرنری میڈیسن اور زراعت کے شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات اس اسکیم سے لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے اہل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپلائی حکومت پنجاب طریقہ کار طلبا و طالبات لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپلائی حکومت پنجاب طریقہ کار طلبا و طالبات لیپ ٹاپ اسکیم مریم نواز وی نیوز طلبا و طالبات کے لیے
پڑھیں:
پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع , کن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا؟
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 یوم کی توسیع کر دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پرمکمل پابندی ہو گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دفعہ 144 کے دوران اسلحے کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر مکمل پابندی ہے۔ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جبکہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال کیے جاسکتے ہیں۔