UrduPoint:
2025-04-25@02:20:33 GMT

شمالی غزہ کے بے گھر فلسطینی واپسی کے بعد بھی بے گھر

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

شمالی غزہ کے بے گھر فلسطینی واپسی کے بعد بھی بے گھر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس ہفتے اپنے گھروں کو لوٹنے والے بے گھر فلسطینیوں نے غزہ سٹی کو 15 ماہ کی جنگ کے بعد کھنڈر کی حالت میں پایا، جہاں بہت سے لوگ ملبے میں پناہ کے لیے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں اور کئی اپنے کھو جانے والے رشتہ داروں کو تلاش کر رہے ہیں۔

غزہ پٹی کے شمال میں واقع غزہ سٹی، جو کبھی ایک ہنگامہ خیز اور پررونق شہری مرکز تھا، اب ایک تباہ شدہ ڈھانچے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

یوں تو غزہ پٹی کے زیادہ تر حصے میں اسرائیلی بمباری سے بڑی تعداد میں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں اور ہر طرف ملبہ اور بکھرا ہوا کنکریٹ پڑا ہے، مگر شمالی غزہ میں تباہی کی شدت غیرمعمولی ہے۔ غزہ سٹی ملبے کا ایک ڈھیر

غزہ سٹی کے ایک رہائشی ابو محمد نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا، ''یہ منظر دیکھیں۔

(جاری ہے)

میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔

لوگ یہاں زمین پر سوئیں گے۔ یہاں کچھ بھی باقی نہیں رہا۔‘‘

واپس جانے والوں میں سے بہت سے افراد، جو اپنے ساتھ اپنا بچا کھچا سامان لے کر چل رہے تھے، انہوں نے ساحلی شاہراہ پر 20 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ پیدل طے کیا۔

غزہ پٹی کے وسطی علاقے سے غزہ سٹی پہنچنے والے جمیل عابد کے مطابق، ''میں اپنے والد، والدہ اور بھائی کا انتظار کر رہا ہوں۔

ہم انہیں راستے میں کھو بیٹھے۔‘‘

ان کا کہنا تھا،''یہاں کوئی کار، کوئی رکشہ، کوئی گدھا گاڑی، کوئی سواری نہیں ہے، جو اس راستے پر چل سکے۔‘‘

حماس کے حکام کے مطابق پیر کی شام تک تین لاکھ افراد غزہ سٹی اور غزہ پٹی کے دیگر شمالی علاقوں تک پہنچ چکے تھے جبکہ غزہ سٹی پہنچنے والے اس وقت رہنے کے لیے جگہ تلاش کر رہے ہیں، کیوں اب وہاں مکانات اور بنیادی شہری ڈھانچہ موجود نہیں۔

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات

مذاکرات کار جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر ابتدائی کام شروع کر رہے ہیں۔ اس بات چیت کا آغاز آئندہ ہفتے سے متوقع ہے۔

قطری، امریکی اور مصری ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیانچھ ہفتے کا عارضی فائر بندی معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ فائربندی کے عرصے کو وسعت دی جائے۔

فلسطینیوں کی جبری بے گھری قبول نہیں، فرانس

فرانس نے منگل کے روز کہا کہ غزہ پٹی کے باشندوں کی جبری نقل مکانی ''ناقابل قبول‘‘ ہوگی۔ یہ فرانسیسی ردعمل نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ غزہ کے باشندوں کو اردن اور مصر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا، ''یہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گی، بلکہ دو ریاستی حل کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بھی ہوگی۔

‘‘

اس بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ اقدام ''ہمارے قریبی اتحادیوں، مصر اور اردن، کے لیے بھی عدم استحکام کا سبب‘‘ بن سکتا ہے۔

سات اکتوبر دو ہزار تیئیس کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے ایک دہشت گردانہ حملے میں بارہ سو سے زائد اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ حماس کے جنگجو قریب ڈھائی سو اسرائیلی شہریوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں وسیع تر فضائی اور زمینی عسکری کارروائیوں کا آغاز کیا تھا، جس کے نتیجے میں سینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے، جب کہ غزہ پٹی کی 2.

4 ملین کی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ بے گھر بھی ہو گیا۔

ع ت / ک م، م م (روئٹرز، اے ایف پی)

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غزہ پٹی کے غزہ سٹی رہے ہیں حماس کے بے گھر کے بعد کے لیے کہ غزہ

پڑھیں:

فلسطینی صحافی نے امداد جمع کرنیوالی پاکستانی تنظیموں کو بے نقاب کر دیا

جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز فلسطینی صحافی اور تجزیہ کار جلال محمود الفراء نے پاکستان کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے دل کا درد کھول بیان کر دیا۔ جلال الفراء نے پروگرام کے آخر میں اس بات پر گہرے دکھ کیساتھ شکوہ کیا کہ پاکستان میں مختلف تنظیموں نے فلسطینیوں کے نام پر 150 ارب روپے چندہ جمع کیا ہے مگر غزہ کے مظؒلوموں تک ایک سوئی بھی نہیں پہنچی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستانی تنظیمیں فلسطینیوں کے نام پر امداد جمع کرتی ہیں، لیکن وہ امداد فلسطینیوں تک نہیں پہنچتی۔ جلال الفراء نے مزید کہا کہ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ فلسطینیوں کی لاشوں کیساتھ ایسا سلوک نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری، فلسطینی صحافی خاندان سمیت شہید
  • فلسطینی صحافی نے امداد جمع کرنیوالی پاکستانی تنظیموں کو بے نقاب کر دیا
  • صیہونی فوج کے غزہ پر سفاکانہ حملے جاری، مزید 32 فلسطینی شہید
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • افغان باشندوں کی وطن واپسی میں حالیہ کمی، وجوہات کیا ہیں؟