کوئٹہ، 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
فائل فوٹو
کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے 13 سالہ امریکی شہر ی لڑکی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ میں لڑکی کےوالد اور چچا شامل تفتیش ہیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج ہے، تفتیش جاری ہے، اہل خانہ کے مطابق 13 سالہ حرا کی امریکن شہریت تھی اور وہ اپنے والد کے ہمراہ امریکہ سے آئی تھی۔
کراچی میں رواں سال ڈکیتی میں مزاحمت پر پہلے شہری کا قتل ہوا ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں لڑکی کے والد انوار الحق نے بتایا ہے کہ وہ 28 سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں، 15جنوری کو بچوں کے ہمراہ لاہور پہنچا تھا اور 22 جنوری کو کوئٹہ آیا تھا۔
مدعی کے مطابق گھر کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بیٹی شدید زخمی ہوئی تھی، اسے ہمسائیوں کی مدد سے اسپتال پہنچایا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گئی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں فائرنگ سے13سالہ حرا کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کوئٹہ، سکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ
پولیس کے مطابق مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس کے قریب سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دو دھماکے ہوئے، جن میں نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ ترجمان کوئٹہ پولیس کے مطابق ایف سی چیک پوسٹ پر یو بی جی ایل گیس گرنیڈ حملہ کیا گیا، تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی پولیس متحرک ہے۔ پولیس نے علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی ہے۔