اسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
جدہ (اسپورٹس ڈیسک)برازیل کے سپراسٹار فٹبالر نیمار نے سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں۔عرب نیوز کے مطابق الہلال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انجری مسائل کی وجہ سے نیمار نے الہلال سے راہیں جدا کر لی ہیں، اور وہ اب برازیل کے کلب سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ الہلال نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ نیمار کی الہلال کے ساتھ خدمات پر کلب ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے، اور خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہے۔ کلب ان کی کیریئر میں کامیابی کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتا ہے۔نیمار نے 2023 میں فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو چھوڑ کر الہلال میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے انجری کے باعث صرف سات میچ کھیلے۔الہلال میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے نومبر 2023میں برازیل سے سرجری کروائی۔نیمار گزشتہ سال ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے، جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک ایکشن سے باہر رہے۔حالیہ خبروں کے مطابق نیمار سانتوس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شریاس ایئر کی صحت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم وہ ابھی آسٹریلیا میں ہی قیام کریں گے۔
بی سی سی آئی کے مطابق شریاس ایئر کو ڈاکٹرز کی جانب سے سفر کی اجازت ملنے کے بعد ہی بھارت روانہ ہوں گے۔
A positive update on the fitness of one of India's best white-ball performers ????
Details ????https://t.co/AgazkuS7RS
یاد رہے کہ شریاس ایئر سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔