حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے موسمِ سرما میں بھی حیسکو کی جانب سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انڈسٹریز اور تاجروں کے لیے موجودہ حالات ناقابلِ برداشت ہو چکے ہیں۔ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے طویل سلسلے نے صنعتی پیداوار کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں حیسکو کی جانب سے انڈسٹریز کے لیے صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے لیے شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو ایک ہفتے کے بجائے دس دن سے زائد جاری رہا۔ یہاں تک کہ دوپہر 2 بجے کے بجائے بجلی شام 6 بجے تک بھی مکمل بحال نہیں کی جا سکی۔ اُنہوں نے کہا کہ جب انڈسٹریل ایریاز میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوتا ہے تو اُس سے پروڈکشن لائن میں موجود مٹیریل ضائع ہو جاتا ہے جس سے صنعتکاروں کو بھاری مالی نقصان اُٹھانا پڑتا ہے اور روزانہ اُجرت پر کام کرنے والوں کو بھی اپنی روزی سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ انڈسٹریل فیڈرز پر بلا جواز شٹ ڈاؤن اور فالٹس کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ یہ معیشت پر منفی اَثرات ڈال رہے ہیں۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ حیسکو انتظامیہ کے اِس غیر ذمہ دارانہ رویے کی فوری تحقیقات کی جائے اور اِس فیصلے میں ملوث تمام اَفسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگر کاروبار کے اوقات میں انڈسٹریز کو بجلی فراہم نہیں کی جائے گی تو فیکٹریاں کیسے چلیں گی؟ ملک کی معیشت کو کیسے مضبوط کیا جائے گا؟۔ صدر چیمبر نے مزید کہا کہ شہر کے بیشتر کاروباری علاقوں میں شام کے اوقات میں بزنس کے وقت لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری سراپا احتجاج ہے۔ ہیرا آباد اور دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ شام 6:45 سے رات11:45 تک جاری رہتا ہے جس سے کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو گئی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب موسم گرما کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہو جاتی ہے لیکن اُس کے باوجود حیسکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے جس پرچیمبر نے بارہا اِس معاملے پر وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کو خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ حیسکو انتظامیہ کے پاس اِس وقت مطلوبہ تکنیکی صلاحیت ہی موجود نہیں کہ وہ ادارے کو مئوثر طریقے سے چلا سکیں۔ اِس لیے فوری طور پر حیسکو کی نجکاری کی جائے اور نجکاری کے مکمل ہونے تک فیڈرز کی سپلائی کو پرائیوٹ کمپنیوں کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام اور صنعتکاروں کو کچھ ریلیف مل سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث واسا کی خدمات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ لطیف آباد اورشہر کے دیگر علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے جس نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔اس کے ساتھ ٹراسفارمرز کی خرابی کی صورت میں حیسکو انتظامیہ کے پاس کوئی متبادل ذریعہ نہیں ہے جس کی وجہ سے صارفین کو طویل عرصے تک بجلی کے بغیر رہنا پڑتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا نہوں نے کہا کہ حیسکو کی کی جائے

پڑھیں:

مسابقتی کمیشن کی اسٹیل سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی

—فائل فوٹو

مسابقتی کمیشن نے اسٹیل سیکٹر میں کمپٹیشن کی صورتِ حال پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں اسٹیل سیکٹر کو درپیش مسابقتی چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قومی اسٹیل پالیسی نہ ہونے سے صنعت غیریقینی اور بےضابطگیوں کا شکار ہے۔

مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں چین اور بھارت کی طرز پر اسٹیل کی علیحدہ وزارت بنانے کی بھی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل اسکریپ کی درآمد 2.7 ملین میٹرک ٹن، مقامی پیداوار 8.4 ملین میٹرک ٹن رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل 2015 سے غیرفعال ہے اور 400 ارب روپے کے واجبات کا بوجھ ہے، اسٹیل کی 60 فیصد پیداوار غیرمعیاری ہے۔ سابق فاٹا/پاٹا سے بغیر ٹیکس اسٹیل کی منتقلی سے 40 ارب کا نقصان ہوا۔

مسابقتی کمیشن کی رپورٹ میں ٹیکس اصلاحات، معیار کے نفاذ، گرین ٹیکنالوجی اپنانے کی سفارش اور اسٹیل سیکٹر میں شفاف اور پائیدار اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسابقتی کمیشن کی اسٹیل سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی
  • آلودگی پھیلانے والے صنعتی یونٹ کو زمین بوس کر دیا گیا: محکمہ ماحولیات پنجاب
  • مقبوضہ کشمیر، زعفران کی پیداوار میں 90 فیصد کمی، کاشتکار پریشان
  • پورٹ قاسم: عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری، حکومت نے نیا ترقیاتی وژن پیش کردیا
  • شاہ رخ خان نے شوبز کیریئر کے آغاز میں فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • روشن معیشت رعایتی بجلی پیکج کا اعلان قابل تحسین ہے،حیدرآباد چیمبر
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام