لاہور،میڈیا ورکرز حکومت کے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
لاہور،میڈیا ورکرز حکومت کے پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف احتجاج کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت: انسٹاگرام کے زیادہ استعمال سے روکنے پر بیوی شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئی
بھارت میں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر کم وقت صرف کرنے کا کہنے پر شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرادی۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائڈا سے تعلق رکنے والی خاتون نِشا اپنے خاوند وجندرا کے خلاف انوکھی شکایت لے کر تھانے پہنچ گئیں۔
30 سالہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ان کے شوہر کا کہنا ہے کہ خاتون کو سوشل میڈیا پر کم جبکہ گھر کے کاموں میں زیادہ وقت صرف کرنا چاہیئے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ اب تک اپنے خاوند کے ساتھ ان کی زندگی پُر سکون گزر رہی تھی لیکن خاوند کے ان مطالبات نے ان کی سوشل میڈیا پر موجودگی کو شدید متاثر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ روزانہ کم از کم دو ریلز انسٹاگرام پر پوسٹ کرتیں لیکن ان کے شوہر کی وجہ سے یہ کام انتہائی مشکل ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق جب ایک دن میں خاتون کے دو فالوورز کم ہوئے تو انہوں نے اپنا سسرال چھوڑا اور دوسرے گاؤں میں موجود میکے آکر شوہر کے خلاف تھانے میں شکایت درج کرا دی۔