چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لیے پیش
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لیے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
چینی نئے سال کی مناسبت سے 28 جنوری کی شام کو چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا عالمی ناظرین کے لیے پیش کیا گیا ، دنیا بھر کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 3000 ذرائع ابلاغ نے اس تقریب کو نشر یا رپورٹ کیا۔پچھلے سال کے اواخر میں چین کے اسپرنگ فیسٹیول کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
جشن بہار کے پہلے “غیر مادی ثقافتی ورثہ ورژن” کو منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ کے “اسپرنگ فیسٹیول گالا” نے موسیقی اور رقص، اوپیرا، مارشل آرٹس وغیرہ سمیت متعدد سلسلوں کا عمدگی سے اہتمام کیا، اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عام چینی لوگوں کو پروگرام کا مرکزی کردار بننے کے لیےمدعو کیا ۔رواں سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی بیریئر فری نشریات کے لیے پہلی بار بصارت اور سماعت سے محروم افراد کے لئے “اسپیشل ورژن” لانچ کیا گیا ،جس میں چائنا میڈیا گروپ کی ” 5G+4K/8K+AI” سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے اطلاق سے 82 زبانوں میں عالمی سطح پرناظرین کے لیے یہ ثقافتی دعوت پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
آرٹس کونسل آف پاکستان میں ورلڈ کلچر فیسٹیول سے متعلق تقریب کا انعقاد
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول کے حوالے سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء“ کا آغاز ہونے جا رہا ہے، اس حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے فیسٹیول کی تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ورلڈ کلچر فیسیٹول اس لحاظ سے اہم ہے کہ اس میں 6 براعظموں سے 141 ممالک کے فنکار شرکت کریں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد فنکار پرفارمنس دیں گے، اس موقع پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل ایک بین الاقوامی ادارہ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر سے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کمشز کراچی سید حسن نقوی نے کہا کہ ہم نے کراچی شہر کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا ہے، آنے والے مہمان پاکستان کا اچھا تاثر لے کر جائیں گے۔کراچی میں ہونے والا یہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ پاکستانیوں کو دنیا بھر کی ثقافتوں سے روشناس کروانے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے جس میں تھیٹر پرفارمنس، پینٹنگز، موسیقی اور ڈانس پرفارمنس سمیت رنگا رنگ پروگراموں کو شامل کیا گیا ہے۔