بھارتی کامیڈین اداکارہ ارچنا پورن سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ان کے ہاتھ میں فریکچر ہو گیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی۔ انہیں فوری طور پر ممبئی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی۔ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Archana Puran Singh (@archanapuransingh)

اداکارہ کے وی لاگ میں دکھایا گیا کہ وہ شوٹنگ کے دوران گر کر زخمی ہوئیں، اور ان کی چیخیں سنائی دیں۔

وی لاگ کے آخر میں اداکارہ کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوتے اور شوہر  اور بچوں سے ملتے ہوئے دکھایا گیا۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ ٹھیک نظر آ رہی ہیں، لیکن وہ ایک بڑی سرجری سے گزری ہیں۔

واضح رہے کہ ارچنا پورن سنگھ کے زخمی ہونے کے باعث فلم کے ان سینز کی عکسبندی روک دی گئی ہے جس میں ارچنا نے پرفارم کرنا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شوٹنگ کے دوران

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی میں انوکھی سرجری: نوجوان کا انگوٹھا پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا گیا
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • اڈیالہ میں ڈاکٹروں نے بتایا پتے میں پتھری ہے، ہسپتال داخل ہوں: شاہ محمود  
  • بھارت: آندھرا پردیش کے مندر میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک، 18 زخمی
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • جیل میں ڈاکٹروں نے پتھری کا بتایا، آپریشن کیلئے اسپتال میں ہوں، شاہ محمود