پنجاب کی جانب تمام راستے بند کردیں گے، پی ٹی آئی کی ایک بار پھر اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس حکومت اور وزیراعظم سے بہت آگے سوچنا ہے، یہ چیزیں میں بھول گیا ہوں کہ مجھے وزیراعظم بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم تنظیم میں جو سیٹ اپ کریں گے اس میں سخت گیر کارکن سامنے آئیں گے اور ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہوجائے گی، پہلے ہم رابطہ کرکے نکلتے تھے لیکن اب بغیر رابطہ کیے نکلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگ رہاہے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، پی ٹی آئی اس وقت مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے جس میں ڈسٹرکٹ کی سطح پر احتجاج بھی شامل ہے اور صوابی میں فائنل ہوا ہے 8 فرور تاریخ کو احتجاج کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی روڈ ہیں، چاہے وہ گلگت بلتستان کی طرف سے آئیں، چاہے جی ٹی روڈ ہو یا موٹروے وہ ہم بند کریں گے، خیبرپختونخوا حدود کے اندر راستیں بند کرکے پنجاب کی طرف تمام راستے بند کردیے جائیں گے اور لانگ مارچ بھی ہمارے آپشنز میں شامل ہے۔صوبائی صدر کی تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے خیبرپختونخوا کابینہ میں کچھ لوگ کم ہو جائیں گے اور 2 نئے لوگ شامل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ حکومت پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ کون کون لوگ ہیں اور وہ کس سے رابطے ہیں اور کتنے پیسوں پر ان کی بات ہورہی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کا بحثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ،15افراد ہلاک، متعدد زخمی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کریں گے
پڑھیں:
نائیجیریا میں عیسائیوں کا قتل عام نہ رُکا تو فوجی کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے محکمہ دفاع کو ہدایت دی ہے کہ اگر نائیجیریا نے عیسائیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے تو ممکنہ طور پر فوجی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نائیجیریا کو دوبارہ مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ اس فہرست میں چین، میانمار، شمالی کوریا، روس اور پاکستان بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا زیرِ زمین جوہری تجربات کو خارج از امکان قرار دینے سے انکار
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا نائیجیریا کو دی جانے والی تمام امداد اور معاونت فی الفور روک دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے کارروائی کی تو وہ ‘تیز، سخت اور فیصلہ کن’ ہوگی تاکہ ان ‘اسلامی دہشت گردوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے جو عیسائیوں پر ظلم کر رہے ہیں۔’
ٹرمپ نے نائیجیریا کو ‘بدنام ملک’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اس کی حکومت کو فوری طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔ ان کے بیان پر ابھی تک نائیجیریا کی حکومت یا وائٹ ہاؤس کی جانب سے کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو ایٹمی تجربات فوری طور پر دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ محکمہ جنگ کارروائی کے لیے تیار ہے۔ یا تو نائیجیریا کی حکومت عیسائیوں کا تحفظ کرے، یا پھر ہم ان دہشت گردوں کو ختم کر دیں گے جو یہ خوفناک جرائم کر رہے ہیں۔
نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے ایک بیان میں مذہبی عدم برداشت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نائیجیریا کو مذہبی طور پر متعصب قرار دینا ہماری قومی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا۔ حکومت ہر شہری کے مذہبی آزادی کے آئینی حق کا تحفظ کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نائیجیریا