وزیراعظم شہباز شریف کا نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے ہمسایہ ملک چین کو نئے چینی سال کے آغاز پر مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے چین کی قیادت اورعوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21 ویں صدی کے انتہائی اہم مواقعوں میں سے ایک ہے، پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کی ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا اہم سٹریٹجک شراکت دار اور ترقی کے سفر میں پاکستان کا ساتھی ہے، ہم اس لازوال دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:نیا چینی سال اور جشن بہاراں، ثقافتی مرکز ’چائنا ونڈو‘ میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد
انہوں نے کہا کہ نئے چینی سال کے موقع پر لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت روایتی کھانوں، تحائف کا تبادلہ کرنے اور آنے والے سال کے لیے برکتوں کو مدعو کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سانپ کا سال، جو حکمت کی علامت ہے، ہمیں مشکلوں سے ابھرنے کی قوت اور اجتماعی طاقت کا سبق دیتا ہے، ہماری گہری اور پائیدار دوستی کی بدولت پاکستان اور چین ایک بہتر دنیا کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم میں متحد ہیں، ہم مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کے لیے بامعنی شراکت کرتے رہیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
chinese year چینی سال.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چینی سال چینی سال کے لیے سال کے چین کی
پڑھیں:
خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری ناگزیر ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے متعلق اجلاس ہوا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ نجکاری کے عمل کو مؤثر، جامع اور مستعدی سے کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت دی...
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں، نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی کے تصفیے میں ہر ممکن احتیاط رکھیں۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کے اہداف مارکیٹ کے معاشی ماحول کے مطابق مقرر کیے جائیں، نجکاری کے مراحل کے لیے نجکاری کمیشن کو قانون کے مطابق مکمل خود مختاری دی جائے گی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام فیصلوں پر مکمل اور مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے، نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیش رفت کی باقاعدگی سے خود نگرانی کروں گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کو 2024ء میں نجکاری کی فہرست میں شامل کیے گئے اداروں کی نجکاری پر پیش رفت پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ قومی ایئر لائن، ڈسکوز کی نجکاری مقررہ معاشی، ادارہ جاتی اور انتظامی اہداف کے مطابق مکمل ہو گی۔