Express News:
2025-07-26@14:52:04 GMT

بھارت میں خاتون نے موبائل نگل لیا؛ آپریشن کے دوران ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں ایک خاتون کو اہل خانہ اسپتال لے کر آئے اور بتایا کہ مبینہ طور پر خاتون نے موبائل فون نگل لیا۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ گھر سے موبائل فون غائب تھا ہم نے ہر ممکن تلاش بشیار کے بعد موبائل کا پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ وہ تو میں نے کھا لیا ہے۔

خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ ایکسرے رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ موبائل فون گلے میں پھنسا ہوا ہے۔

آپریشن کے بعد موبائل فون نکال لیا گیا۔ تاہم اس آپریشن کے دوران خاتون جانبر نہ ہوسکیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل فون

پڑھیں:

بین الاقوامی پرواز کے دوران تھائی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

مسقط سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز اُس وقت حیرت انگیز منظر کی گواہ بنی جب ہزاروں فٹ بلندی پر ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون کو دورانِ پرواز دردِ زہ شروع ہوا تو طیارے میں موجود ایک نرس اور کیبن کریو نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور بچے کی بحفاظت ولادت کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:بس میں بچے کی پیدائش کے بعد والدین نے کیا مجرمانہ حرکت کی؟

ترجمان کے مطابق جیسے ہی تھائی شہری خاتون کو لیبر پین شروع ہوا، عملے نے اپنی تربیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور ہمدردانہ ماحول فراہم کیا۔

پائلٹس نے صورتحال سے کنٹرول ٹاور کو مطلع کرتے ہوئے ممبئی ایئرپورٹ پر ترجیحی لینڈنگ کی درخواست کی۔

طیارہ جیسے ہی ممبئی پہنچا، طبی ٹیم اور ایمبولینس پہلے سے موجود تھی، جو ماں اور نومولود کو قریبی اسپتال لے گئی۔

ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اسٹاف ممبر بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی تاکہ تعاون فراہم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:دورانِ پرواز بچے کی پیدائش، پائلٹ دائی بن گیا

ایئرانڈیا ایکسپریس نے مزید بتایا کہ وہ ممبئی میں تھائی قونصل خانے کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ماں اور بچے کی واپسی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایئر انڈیا تھائی خاتون تھائی لینڈ عمان ممبئی

متعلقہ مضامین

  • سوات: پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
  • بین الاقوامی پرواز کے دوران تھائی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت
  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
  • آپریشن سندورابھی جاری ہے، بھارتی فوج کے سربراہ کادعویٰ 
  • مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی، بھارتی ریاست کی بوکھلاہٹ آشکار
  • مستونگ میں آپریشن ، 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور2 سپاہی شہید
  • مستونگ میں آپریشن، میجر، سپاہی شہید، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
  • مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
  • سکیورٹی فورسز کامستنونگ میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک