کراچی میں سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر انتباہی نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
مرتضیٰ وہاب— فائل فوٹو
کراچی میں سڑکوں کی غیرقانونی کھدائی پر میئر مرتضیٰ وہاب نے یوٹیلیٹی کمپنیوں کو انتباہی نوٹس جاری کردیا۔
سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن نے کے الیکٹرک، واٹر کارپوریشن، سوئی سدرن اور دیگر کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں بغیر اجازت سڑک کھودنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، یوٹیلیٹی کمپنیوں کی غیرقانونی کھدائی سے شاہراہ نور جہاں اور چاکیواڑہ روڈ متاثر ہوئی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔
نوٹس کے مطابق بغیر اجازت سڑک کی کھدائی پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوگا، یوٹیلیٹی کمپنیوں کو سڑک کھودنے کے لیے اجازت نامہ لینا لازمی ہوگا۔
میئر کراچی کا کہنا ہے کہ شہر کے انفرا اسٹرکچر کو مزید نقصان نہیں پہنچنے دیں گے اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
میر پور خاص ، زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گار سڑکوں پر نکل آئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) زرعی پانی کے قلت کے خلاف آبادگاروں کا سڑک پر احتجاجی مظاہرہ ، احتجاج کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص تعلقہ شجاع آباد کے مکّن سمون اسٹاپ پر چاہو مائنر شاخ کی پوچڑی کے آبادگاروں نے میر واہ گورچانی روڈ بند کرکے دھرنا دیا جس کے نتیجے میں روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں دھرنے کی قیادت جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری قاری محمد قاسم ہنگورجو کر رہے ہیں جس میں ٹیَل کے آبادگار بھی شامل تھے۔ آبادگاروں کا کہنا ہے کہ آبپاشی (اِیریگیشن) کا مقرر عملہ مبینہ طور رشوت طلب کر رہا ہے اور رشوت نہ دینے کی وجہ سے شاخ کو گزشتہ پانچ دن سے بند رکھا ہوا ہے، جس کے باعث گندم، سرسوں اور سونف سمیت اہم فصلوں کی کاشت شدید متاثر ہو رہی ہے ۔آبادگاروں کا کہنا تھا کہ اس تمام صورتحال کے ذمے دار ایریگیشن ڈپارٹمنٹ ہے آبادگاروں کے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جن کی جانب سے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی گئی تاہم آبادکاروں کی جانب سے دھرنا جاری رہا۔