نیب نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے پر لیسکو افسران کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
نیب نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے پر لیسکو افسران کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اوور بلنگ کرنے اور پھریونٹس نکالنے کی تحقیقات کا دائرہ کاربڑھا دیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نیب نے لیسکو کے 20 ایس ڈی اوز کو نوٹسز بھجواتے ہوئے ادارے کے تمام افسران کو 4 فروری کو ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیب نے جن افسران کو طلب کیا ان میں سرکل ون، سرکل ٹو ، سرکل تھری کے افسران اور دیگر شامل ہیں۔
نوٹس کے متن میں کہا گیا ہےکہ اووربلنگ کرنے اور یونٹس نکالنے کا عرصہ 2020 سے 2024 تک کا ہے، صارفین کے بل میں سے یونٹس نکالنے کی ہدایت کن افسران نے کی تھی؟
دوسری جانب لیسکو ذرائع نے بتایا کہ ان کے بیانات کی روشنی میں دیگر افسران کو بھی بلایا جائے گا جن میں ایکسیئنز، ایس ایز اور چیف انجینئرز کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اوور بلنگ کرنے اور بعد میں یونٹس نکالنے کی انکوائری فروری میں مکمل کر لی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اوور بلنگ کرنے اور افسران کو
پڑھیں:
عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو فی یونٹ 19 پیسے اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے مانگا گیا ہے جس پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں بتایا گیا کہ اگست میں مجموعی طور پر 14 ارب 22 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی جن میں سے 13 ارب 71 کروڑ 50 لاکھ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئیں۔ بجلی کی اوسط لاگت 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ رہی جب کہ ریفرنس لاگت 7 روپے 31 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، یعنی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں ملک بھر کے بجلی صارفین متاثر ہوں گے۔