ایپل کی جانب سے اپنے صارفین کیلئے دلچسپ اپ ڈیٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کیلئے آئی او ایس 18.3 اور آئی پیڈ او ایس 18.3 اپ ڈیٹس جاری کر دیں۔ نئے ورژن میں کمپنی کی جانب سے وژوئل اِنٹیلی جنس سپورٹ شامل کی گئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف پوسٹر یا فلائر سے براہ راست کلینڈر ایپ میں ایونٹس کو شامل کر سکیں گے، اس کے علاوہ اپ ڈیٹ کے بعد فون سے مزید پودے اور جانوروں کو بھی پہچانا جا سکے گا۔ اپ ڈیٹ میں خبروں اور انٹرٹینمنٹ ایپس کی ایپل انٹیلی جنس نوٹیفیکیشن سمریز کو بھی ختم کر دیا ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ ایک وقتی اقدام ہے اور مستقبل میں صارف اگر چاہے تو اس کا انتخاب کر سکتا ہے۔ ایپل انٹیلی جنس کی جانب سے دی جانے والی تمام سمریز اب اِٹیلک فونٹس میں ہوں گی تاکہ دیگر نوٹیفکیشنز سے فرق کیا جا سکے، ان نوٹیفکیشنز سمریز کو لاک سکرین سے بھی مینج کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
9 مئی مقدمات ، پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نی9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری کر دئیے۔ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں۔ عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔ملزمان میں عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، عظیم اللّٰہ خان، زرتاج گل، رائے محمد مرتضیٰ، رائے حسن نواز، محمد احمد چٹھہ، محمد جاوید میں شامل ہیں۔(جاری ہے)
شبلی فراز، چوہدری آصف علی، چوہدری بلال اعجاز، شکیل احمد خان اور اشرف خان کے نام بھی شامل اس فہرست میں شامل ہیں۔اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔ملزمان کے قبل ازیں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و عدم حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔ اشتہار پر رپورٹ داخل ہونے پر ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔