امریکی سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ میں یہاں مذاکرات کے لیےنہیں. کاروبارکے لیے آیا ہوں۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے متعددمواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کےوفد کےسربراہ جینٹری بیچ نےصحافیوں سےملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سےمتعلق غلط فہمیوں کودورکرنے کی ضرورت ہے، ہم پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرناچاہتے ہیں، جوبائیڈن حکومت نے جو پاکستان کے ساتھ کیاوہ نامناسب تھا۔امریکی سرمایہ کارنے کہا کہ دنیا میں امن وترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے.

ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پریقین رکھتے ہیں، پاکستانی حکومت امریکن نئی قیادت کےساتھ ہم آہنگ ہے۔ پاکستان میں معدنیات، توانائی اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جب کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی. گزشتہ 4 سالوں میں جو بائیڈن انتظامیہ نے کیا وہ مناسب نہیں تھا۔امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیج نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر بہت خوش محسوس کررہا ہوں. یہاں کے لوگ بہت ذہین اور محنتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. صدر ٹرمپ کی سربراہی میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کے نئے دورکا آغاز ہور ہا ہے. پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو پاکستان کی حقیقی تصویر نہیں دکھائی گئی. پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔جینٹری بیج نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے. بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان سے رویہ مناسب نہیں تھا جب کہ آج امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کی قربانی دی.امریکی پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں مگر اب دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں. امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے. مصنوعی ذہانت،رئیل اسٹیٹ، معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔جینٹری بیج نے کہا کہ اروبار اور تجارت کے لیے پل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں. دونوں ممالک کے درمیان سازگارکاروباری ماحول پیدا کرنےکی ضرورت ہے. روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ہنر مند افرادی قوت ترجیح ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر امریکی سرمایہ کار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پاکستانی قیادت کا احترام کرتی ہے.رچرڈ گرینل کو پاکستان کی صورتحال کا آج زیادہ بہتر ادراک ہوگیا ہوگا. میرے خیال میں رچرڈ گرینل کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے گمراہ کیا گیا. وہ پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ شاندار امریکی صدر ہیں. ہم ٹرمپ کے اقتصادی سفارت کاری کے ایجنڈے کو کامیاب بنائیں گے. پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری کرنا سرمایہ کاروں کے میں سرمایہ کاری کہا کہ پاکستان امریکی سرمایہ پاکستان میں پاکستان کی کی سرمایہ نے کہا کہ کاری کے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ری پبلکن رہنما روس سے کاروبار کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے کی قانون سازی پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ کاروبار کرنے والا ہر ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • روس سے کاروبار کرنے والا ملک سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا، ٹرمپ
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز
  • پاکستان اور قطر کے تعلقات میں اقتصادی و دفاعی تعاون کا نیا دور
  • پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے