اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے، نئے نظام کا افتتاح ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت اب اہل خانہ قیدیوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں جیل اصلاحاتی کمیٹی کو عمران خان تک رسائی نہ مل سکی، خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط
پشاور میں جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جیل میں موجود تمام قیدی مجرم نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی شہری کو سزا اس لیے دی جاتی ہے کہ اس کی اصلاح ہو سکے، جیل انسان کی اصلاح کے لیے بہت بہترین جگہ ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہم صوبے میں جیلوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اہل خانہ کو قیدیوں سے ملاقات کے لیے انتظار کرنا پڑتا تھا، اب تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے جیل اصلاحات کا دائرہ کار خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا
انہوں نے مزید کہاکہ میں جب جیل میں تھا تو مجھے گھر والوں سے بات کرانے کا کہا جاتا، مگر میں نے ہمیشہ انکار کیاکہ ایسے میں کمزور پڑ جاؤں گا میری بات نہ کرائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اہل خانہ جیل اصلاحات ڈیجیٹلائزیشن علی امین گنڈاپور قیدیوں سے ملاقات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اہل خانہ جیل اصلاحات ڈیجیٹلائزیشن علی امین گنڈاپور قیدیوں سے ملاقات وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور قیدیوں سے اہل خانہ نے کہاکہ کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک، علی امین گنڈاپور پر سنگین الزامات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آگئی ہے جس میں انہوں نے پارٹی کے اندرونی حالات پر سنگین انکشافات کیے ہیں۔ آڈیو میں جنید اکبر نے کہا کہ حالات اب ناقابل برداشت ہوچکے ہیں اور تمام ایم پی ایز مایوسی کا شکار ہیں لیکن کوئی بھی براہ راست عمران خان تک اپنی شکایات نہیں پہنچا سکتا کیونکہ انہیں مسلسل دبایا جا رہا ہے۔
مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر سب کو علم ہے کہ عاطف خان اور شیر علی ارباب کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ انہوں نے علی امین گنڈاپور کی کرپشن پر سوال اٹھائے تھے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار علی امین گنڈاپور ہیں جو مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کو مسلسل بھتہ دے رہے ہیں، جبکہ عام لوگ ہر روز خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
جنید اکبر نے مزید کہا کہ شکیل احمد خان کے استعفے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ ساڑھے چھ ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں میں علی امین گنڈاپور 20 فیصد تک کمیشن وصول کرتے رہے ہیں، جبکہ دو سو ملین روپے براہ راست ان کی جیب میں گئے۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے یہ بات انہیں خود بتائی ہے اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی یہی مؤقف رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق ہر پوسٹنگ اور ٹرانسفر میں بھاری رشوت لی جاتی ہے اور وہ تمام رقم وزیراعلیٰ کو پہنچتی ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق اگر یہ آڈیو درست ثابت ہوتی ہے تو یہ خیبرپختونخوا کی سیاست اور پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے۔
گھر کا بھیدی
لنکا ڈھائے
pic.twitter.com/ZKQBUTPaAZ
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) July 26, 2025
Post Views: 5