علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے تک خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی کہ بیرسٹر گوہر زیادہ عرصے چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہیں گے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کی نئی قیادت کے تحت پنجاب میں پی ٹی آئی کا کوئی جلسہ یا جلوس نہیں ہوگا۔
بانئ پی ٹی آئی عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ٹرمپ کارڈ سے پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، ٹرمپ کارڈ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، پی ٹی آئی کےلیے پنجاب سے کوئی نہیں نکلے گا۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اب تو بانی پی ٹی آئی خود کہہ رہے ہیں کہ ان کے رہنما کمپرومائزڈ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی سطح پر نہ کوئی مذاکرات ہیں نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومت کو پی ٹی آئی فارم 47 کی حکومت کہتی تھی اس سے مذاکرات کیوں کیے؟ اس حکومت میں بھی ایک شہزاد اکبر اور ایک اعظم خان موجود ہیں، پی ٹی آئی والے نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔ 190ملین پاؤنڈ کا کیس اوپن اینڈ شیٹ کیس تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا بانی پی ٹی پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی علی امین کہا کہ
پڑھیں:
وفاقی حکومت نے اعلیٰ سطح پر تبادلے کردیے
سٹی 42: وفاقی حکومت کی جانب سے اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کر کے سیکریٹری قومی صحت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں حامد یعقوب شیخ کو ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کا اضافی چارج بھی 3 ماہ یا مستقل سیکریٹری کی تعیناتی تک کیلئے تفویض کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی حکومت نے شعیب جاوید حسین کو چیف ایگزیکٹو افسر، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن مقرر کیا ہے، شعیب جاوید حسین کی تقرری 3 سال کیلئے کی گئی ہے، دریں اثناء پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان ماجد محسن پنہوار کا تبادلہ کر کے اُنہیں جوائنٹ سیکریٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینات کیا گیا ہے
پولیس سروس، گریڈ 18 کے محمد جواد اسحاق کا خیبرپختونخوا حکومت سے نیشنل پولیس اکیڈمی تبادلہ کیا گیا ہے، دیگر احکامات کے مطابق سیکشن افسر سارہ بے نظیر کا وزارتِ داخلہ سے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ اور سیکشن افسر امین خان کا وزارتِ خزانہ سے وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس تبادلہ کیا گیا ہے،
صوفی بزرگ شاہ عبد الطیف بھٹائی کا عرس، 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں