وفاق کا ڈاکٹر عثمان کی خدمات لینے کیلئے رابطہ، پنجاب حکومت کا انکار
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کے لئے پنجاب حکومت سے رابطہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی 2 بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔
دوسری جانب حکام کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، یہ بات درست ہے کہ ہم ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا۔ حکام نے مزید بتایا کہ ان کی تعیناتی سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہوگیا، مزید کام جاری ہے، فلحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر عثمان انور پنجاب حکومت کی خدمات
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔