احمد ندال کو جاننے کا سوال،’ 4 ہزار ڈالر ہفتہ وار دیں تو جواب ملے گا ‘، امریکی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچے والی امریکی خاتون گارڈن میں نوجوان کے گھر پہنچ گئی۔
نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنیوالی خاتون کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی اور اونیجااینڈریو نامی خاتون احمد ندال نامی نوجوان کے گھر پہنچ گئی ہے لیکن نوجوان کے اہلخانہ گھر بند کے کہیں اور چلے گئے ہیں۔
تاہم، خاتون نے اپارٹمنٹ سے باہر جانے سے انکار کردیا ہے۔
سماء کی جانب سے خاتون سے سوال کیا گیا کہ آپ پاکستان کیوں آئیں؟ جس کے جواب میں اس نے کہا کہ میں پاکستان آئی ہوں کیونکہ مجھے یہاں پر رکنا تھا۔
سماء کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ احمد ندال کو جانتی ہیں؟ جس پر اس نے کہا کہ یہ ذاتی معاملہ ہے اور آپ ہفتہ وار 4 ہزار امریکی ڈالر مجھے دیں گے تو پھر میں اس کا جواب بتاؤنگی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل خاتون کو امریکا واپسی کے لئے ایئرپورٹ لے جایا گیا تھا تاہم، اس نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا اور رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ٹیکسی پر سوار ہو کر کسی نامعلوم جگہ پر چلی گئی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا عمران خان کی سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالہ
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عدالتوں سے سزا سے متعلق سوال پر عافیہ صدیقی کیس کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔
امریکا میں اٹلانٹک کونسل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے کہا جب کوئی ریاست کے مقابل ہتھیار اٹھائے گا اور وہ سب کچھ کرے گا جو نو مئی کو کیا گیا تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منصفانہ قانونی عمل اس وقت بھی جاری ہے، اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، جس طرح عافیہ صدیقی کئی عشروں سے امریکا میں قید ہیں، نہ جانے کب تک رہیں گی، اس پر یہ کہنا مناسب نہیں کہ منصفانہ قانونی عمل اختیار نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سیاست سے پہلے چندے کے لئے میرے پاس آتے تھے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اگست 2014 کے دھرنے سے معاشی نقصان ہوا، کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اسے کوئی حق نہیں کہ سیکیورٹی تنصیبات پر حملہ کرے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف نے دہشت گردی کے خلاف بہترین کام کیا۔ بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے بارڈر کھولے، سو سے زائد مجرم رہا کیے، سرحدیں کھولیں، تیس چالیس ہزار طالبان اندر آ گئے۔