لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) فقیر کھوکھر انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج اور لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) فقیر محمد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی حکومت نے جسٹس (ر) فقیرمحمد کھوکھر کو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جگہ لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقررکرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حماد اظہر کے والد سینئر سیاستدان میاں اظہر انتقال کرگئے، نماز جنازہ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوگی
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاست دان میاں اظہر انتقال کر گئے۔ میاں اظہر سابق گورنر پنجاب اور لاہور کے حلقہ 129 سے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے والد تھے، میاں اظہر مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔کارکن کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیرئیر شروع کرنے والے زیرک سیاستدان میاں محمد اظہر1987 سے 1991 تک لاہور میئر رہے جبکہ1990 سے 1992 تک گورنر پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔اْن کی عملی سیاسی زندگی کی ابتدائی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھی بعد میں نوازشریف کی جلا وطنی کے دوران ق لیگ میں شامل ہو گئے۔ان کی نماز جنازہ آج بروز بدھ دوپہر 1.30 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور کے باہر والے گرائونڈ میں ادا کی جائے گی