منت منتقل ہونے سے قبل شاہ رخ خان کہاں رہتے تھے؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
شاہ رخ خان نے اپنے ابتدائی دور میں ایک پروڈیوسر سے فلم کے عوض 40 لاکھ کا چیک مانگا تھا جس سے شادی کے بعد اپنے گھر کی ادائیگی کی تھی۔
بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا ممبئی میں گھر منت ٓاسائشوں سے بھرپور رہائش گاہوں میں ایک ہے، لیکن شاہ رخ خان ہمیشہ سے تو اِس گھر میں نہیں رہتے تھے، تو پھر شاہ رخ خان نے گوری خان سے شادی کے بعد اپنی رہائش کا کیا انتظام کیا تھا؟
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایکٹر اور پروڈیسر وویوک وسوانی نے بتایا کہ شادی ہونے تک شاہ رخ خان میرے گھر میں رہتے تھے، شادی کے بعد وہ علاقے دیو دت میں واقع ڈائریکٹر دوست عزیز مرزا کے خالی فلیٹ میں شفٹ ہو گئے تھے، جو ایک اچھا فلیٹ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عزیز مرزا کی بیگم کے نوکری چھوڑنے کے بعد شاہ رُخ خان کو وہ فلیٹ خالی کرنا پڑا، پھر شاہ رخ خان گوری خان کے ہمراہ علاقے اسودہ کٹری میں ایک کمرے کے فلیٹ میں شفٹ ہو گئے، جس میں انہیں کافی مشکلات پیش آئیں۔
وویوک وسوانی نے بتایا کہ پھر جب پریم للوانی نے شاہ رخ خان کو فلم گُڈو کی پیشکش کی تب شاہ رُخ خان نے اُن سے اس فلم کے بدلے 40 لاکھ روپے کا چیک اس شرط پر طلب کیا کہ اِس سے ایک فلیٹ خریدنا چاہتا ہوں، اگر آپ مجھے اس رقم کا چیک دیں گے تو میں آپ کو مطلوبہ تاریخیں دے دوں گا، جس پر پریم للوانی نے 40 لاکھ روپے کا چیک شاہ رخ خان کو دیا تو انہوں نے راجیش کھنہ کے ماموں اے کے تلوار جو بالی وڈ میں ماما جی کے نام سے مشہور تھے، ان کو یہ رقم ادا کر کے پہلا فلیٹ خریدا۔
انہوں نے بتایا کہ پریم للوانی فلم گڈو کی وجہ سے خوش تھے اور شاہ رخ خان اور گوری بھی مطمئن تھے، یہ بڑی رقم گڈو کی کمائی سے ممکن ہوئی تھی، اس فلیٹ کا نام امرت ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ شاہ رخ خان کا چیک کے بعد
پڑھیں:
اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
فیصل رحمان نے نوجوانی میں ہی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنالی تھی اور شبنم سمیت عمر میں بڑی کئی سینیئر اداکاراؤں کے ہیرو بھی بنے۔
ہیرو اور ہیروئن کے عمر میں اتنے بڑے خلا کو فیصل رحمان نے اپنی جاندار اور برجستہ اداکاری سے پُر کیا کہ وہ کردار امر ہوگئے۔
نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں 58 سالہ فیصل رحمان نے اب تک شادی نہ کرنے کی حیران کن اور دلچسپ وجہ بتادی۔
فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے پر ملال نہیں، مجھے آج تک کسی سہارے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور مستقبل میں بھی خود کفیل رہنا چاہتا ہوں۔
محبت میں ناکامی کے باعث شادی نہ کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اداکار فیصل رحمان نے کہا کہ شادی نہ کرنے کی ایک وجہ میرا آزاد خیال ہونا بھی ہے اور نہ ہی میرا دل ٹوٹا ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔
فیصل نے بتایا کہ میں زندگی میں کئی لوگوں کے قریب ہوا اور شادی کرنے کا فیصلہ بھی کیا لیکن شادی نہ ہوسکی۔
یاد رہے کہ دو ماہ قبل ایک اور انٹرویو میں شادی نہ ہونے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ مجھے وعدے کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے میں ہر بار شادی کرنے کا ارادہ ترک کردیتا ہوں۔
فیصل رحمان نے کہا کہ میرے خیال میں سارے مرد ہی اس طرح کے وعدے کرنے سے ڈرتے ہیں لیکن معاشرے کے دباؤ اور اپنے عدم تحفظ کی وجہ سے شادی کرلیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ زندگی میں کسی ساتھی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر ہم اچھی طرح خود کو پہچان لیں تو ہمیں زندگی میں کسی کے ساتھ کی ضرورت نہیں ہے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ دو لوگ صرف اس صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں اگر وہ ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھ جائیں اور دونوں ایک ہی جیسی خصوصیات کے حامل ہوں۔