دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، جو گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی۔ دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی جبکہ غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں بھی اس کامیابی کی کڑی ہیں۔
مزید پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مہنگائی کی شرح کیا رہی؟
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایس پی آئی (Sensitive Price Index) میں جنوری 2025 کے آخری 4 ہفتوں میں مسلسل کمی آئی۔ 23 جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے نومبر میں دالوں اور مرغی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے پر نوٹس لیا تھا، حکومتی اقدامات کے بعد دال چنا کی قیمت میں 52.5 روپے، دال ماش میں 37.4 روپے فی کلو کمی جبکہ مرغی کی قیمت میں 20.1 روپے فی کلو اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 1022.2 روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 4 ہفتوں میں ٹماٹر، آلو، دالوں، انڈوں اور ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں: سال کے آغاز میں مہنگائی میں اضافہ، کون سی اشیا کتنی مہنگی ہوئیں؟
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ شماریات کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، حکومتی پالیسی اقدامات، انتظامی تدابیر اور ریلیف اقدامات مہنگائی کے دباؤ کو مؤثر طریقے سے قابو میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میں مہنگائی کی شرح کی قیمتوں میں ریکارڈ کی گئی
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2025ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 9 روپے کمی کا امکان، حتمی اعلان 31 جولائی کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے7 پیسے تک کمی کا امکان ہے کیونکہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے7 پیسے اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی فی بیرل قیمت75.27ڈالر سے کم ہو کر73.19 ڈالر پر آگئی ہے، پیٹرولیم پرپریمیم فی بیرل9.61ڈالر سے کم ہو کر6.74 ڈالر پر آگیا، کسٹمز ڈیوٹی 15روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 14روپے 29 پیسے پر آگئی ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168روپے 73پیسے سے کم ہوکر 159روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے پیٹرولیم کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ 31 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوایا جائے گا اور وزارت خزانہ ریونیو اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔ مزید بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہوگا جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی صورت میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔