طلاق کے اگلے روز مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھی، امبر خان
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و میزبان امبر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ طلاق ہونے کے بعد عدت کرنے کے بجائے اگلے ہی روز اپنا مارننگ شو کرنے پہنچ گئی تھیں۔نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران امبر خان نے اپنی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں پچھتاوے رہیں گے ہمیں انہیں نکالنا ہے، ہمیں اپنی کاؤنسلنگ کرنی چاہیے جو ہم نہیں کرتے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری جب طلاق ہوئی تو اگلے روز میرا مارننگ شو تھا، میں چاہتی تو نہ جاتی لیکن میں بہت ذمہ دار ہوں کہ اس ٹراما سے گزرنے کے باوجود شو کرنے پہنچی۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے امبر خان نے کہا کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے، مجھے پتا ہے میں کیا غلط کیا صحیح کررہی ہوں میں نے کبھی اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے، مجھے پتا ہونا چاہیے میرا اللہ تعالیٰ سے رابطہ ہے، میں غلط کروں گی تو سزا ملے گی اس لیے مجھے ڈر و خوف ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر برا وقت آئے تو کیا عوام میرے گھر کی دال روٹی چلائے گی، کوئی نہیں آئے گا، آپ میں اعتماد ہونا چاہیے، گھبرائیں نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق ہونا قسمت میں تھی، مجھے پتا ہے میں نے کچھ غلط نہیں کیا پھر بھی میرے ساتھ ایسا ہوا، شاید اگر میں ابھی تک شادی شدہ رہتی تو میری زندگی مزید خراب رہتی اس لیے میں پچھتاتی نہیں۔امبر خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب احساس ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وژن بڑا ہوتا ہے، میں میڈیا میں ہوں اس لیے مجھے لگتا ہے کہ جن چیزوں سے میں گزری ہوں اس کے بارے میں لوگوں کو بتانا ہے کیوں کہ وہ ہمیں اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں۔
امبر خان نے کہا کہ شادی کے بات کچھ پیسوں کے حالات ایسے ہوگئے تھے کہ مجھے گھر سے نکلنا پڑا اور کپڑے بنانے کا کام شروع کیا جس کے لیے میں ہر جگہ اپنی بیٹی کو ساتھ ساتھ لے کر جاتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ شوبز میں بھی مجبوری کے تحت آئی تھی میرا کوئی ارادہ نہیں تھا اگر آنا ہوتا تو شادی سے پہلے آتی بعد میں کیوں آتی۔قبل ازیں ندا یاسر کے ایک شو میں اداکارہ نے بتایا تھاکہ وہ شوہر کے کہنے پر شوبز میں آئیں، ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور انہوں نے شوبز کی پہلی کمائی سے ہی قسطوں پر گاڑی خریدی، جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی لیکن شوبز میں آنے کے بعد شوہر سے ان کی طلاق ہوگئی۔
شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے سہیل آفریدی کی تعریف اور شہباز شریف پر نام لیے بغیر تنقید کردی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی دعوت مسترد کیے جانے پر سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی کا تبصرہ سامنے آیا ہے۔
صحافی فرخ شہباز وڑائچ کے پروگرام میں جب محمد علی درانی سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم بار بار ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو کہہ رہے ہوں کہ آئیں بیٹھتے ہیں، آئیں مل کر چلتے ہیں، اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بلا رہے ہوں اور دوسری طرف ایک صاحب ہوں جو کہیں جی کہ میں عشقِ عمران میں مارا جائوں گا؟۔
اس پر سابق وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ سہیل آفریدی جینوئن وزیراعلیٰ ہے اور یہ اس کی ملاقات کےلیے کہتے ہیں ‘میں پوچھ کر بتائوں گا’،تو بھئی وہ اپنے اسٹیٹس کے لوگوں سے ملے گا کیوں کہ سہیل آفریدی پاور فل ہے۔
اس کے ووٹ کم نہیں ہوتے، اس کو ووٹ لینے کے لیے کسی کی ضرورت نہیں پڑتی، اس کو اپنی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کےلیے کسی کے پیچھے جانا نہیں پڑتا، اس کے بعد اتنے ہی ووٹوں سے اس کا سینیٹر بھی منتخب ہوجاتا ہے آپ کچھ نہیں بگاڑ پاتے۔
خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ میں اڈیالہ جیل گیا تو اس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے فون کیا، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
میں نے ان سے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کریں، جس پر انہوں نے جواب دیا میں میں پوچھ کر بتائوں گا، اسی طرح بعد میں جب وزیراعظم نے مجھے ملاقات کے لیے بلایا تو میں نے بھی ان سے کہا کہ میں اپنے قائد سے پوچھ کر بتائوں گا۔
 ویب ڈیسک 
Faiz alam babar