توہین امام زمانہ کیخلاف استور میں تیسرے روز بھی دھرنا جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
انجمن امامیہ استور شیخ حفاظت علی نے ہدایت کی ہے کہ دھرنے کے تمام شرکاء پرامن رہیں اور کسی قسم کی غلط بیانی یا اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔توہین امام زمانہ کیخلاف استور میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق خلفائے راشدین چوک، علی المرتضیٰ چوک اور مشرف چوک میں دھرنا بدستور جاری ہے۔ انجمن امامیہ استور شیخ حفاظت علی نے ہدایت کی ہے کہ دھرنے کے تمام شرکاء پرامن رہیں اور کسی قسم کی غلط بیانی یا اشتعال انگیزی سے گریز کریں، بصورت دیگر وہ خود اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے، اور ہم اس پر قائم و دائم ہیں۔ حکومت کمزور رویہ اپنا رہی ہے، لہٰذا اسے جلد از جلد قانونی کارروائی مکمل کرنی چاہیے۔اہل سنت کے اکثر بھائیوں نے اس معاملے کی مذمت کی ہے۔ دھرنے کے دوران نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے اور کوئی بھی ایسا عمل نہ کرے جو امن و امان کی خرابی کا باعث بنے، ورنہ وہ خود اس کے نتائج کا ذمہ دار ہوگا۔ مذاکرات کے لیے مولانا عبد السمیع اور ان کی ٹیم سرگرم عمل ہیں۔ آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق فیصلہ جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علیمہ خانم کے 11 بنک اکاﺅنٹس منجمد، 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی:۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے حکم پر اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک اور الفلاح بنک نے بانی پی ٹی آئی اورسابق چیئرمین کی ہمشیرہ علیمہ خانم کے مجموعی طور پر 11 اکائونٹس منجمد کردئیے ہیں۔ منجمد کئے گئے اکائونٹس میں علیمہ خانم کے ذاتی اکائونٹس کے ساتھ ٹرسٹ کے اکائونٹس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹینڈز چارٹرڈ بنک نے ملزمہ کے 10 اکائونٹس اور الفلاح بنک نے ملزمہ کا ایک اکائونٹ منجمد کردیا ہے، عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر مسلم کمرشل بنک اور یونائیٹڈ بنک سمیت 5 بنکوں کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں جبکہ وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔
تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں گزشتہ روز سماعت کے موقع پر علیمہ خانم اور ان کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوئے اس موقع پر 3 ملزمان ذاتی حیثیت میں عدالت میں موجود تھے جبکہ دیگر 7 ملزمان کے وکیل پیش ہوئے، دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں موجود تھے۔
اس موقع پر ملزمہ کے 30 بنک اکائونٹس کے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی جن میں ملزمہ کے ذاتی اکائونٹس کے علاوہ ٹرسٹ اکائونٹس اورمختلف کمپنیوں کے اکائونٹس شامل ہیں، تاہم عدالتی حکم کے باوجود نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم سمیت مختلف کمپنیوں کے اکائونٹس منجمد نہ کرنے پر عدالت نے مسلم کمرشل بنک، یونائیٹڈ بنک، حبیب میٹرو بنک، فیصل بنک اور بنک المکرمہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور ہدایت کی ہے کہ ملزمہ کے ذریعے آپریٹ ہونے والے تمام اکائونٹس منجمد کیے جائیں عدالت نے ساتویں مرتبہ علیمہ خانم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔