نون لیگ جی بی میں دھڑے بندی، مشیر وزیر اعظم کے سامنے انجینئر انور گروپ نے شکایات کے انبار لگا دئیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
رہنماؤں نے کہا ہم مسلم لیگ نون کو صوبے میں پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک آمر دماغ اناپرست شخص نے پارٹی کو تباہ و برباد کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی قائدین اور کارکنان نے وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی سے وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔اس موقع پر رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانی صنم فریاد، وزیر اعلی کے سپیشل کوآرڈینیٹر شرف الدین فریاد، سابق رکن اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر، سابق صوبائی وزیر میجر (ر) امین، سابق صوبائی وزیر بشارت اللہ، مسلم لیگ نون کے سنئیر رہنما بشیر احمد خان، سنئیر رہنما قاری وزیر صدیقی و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے انجینر محمد انور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اس وقت پارٹی کا کوئی تنظیمی ڈھانچا موجود نہیں ہے، کچھ لوگ خود کو صوبائی صدر کہتے ہوئے پارٹی کی تذلیل کر رہے ہیں، پارٹی دستور کے مطابق صوبائی عہدیداروں کی مدت ختم ہوئی ہے، انجینر محمد انور نے کہا کہ ہم کسی جعلی صدر کی قیادت کو نہ اس سے پہلے تسلیم کیا ہے نہ اب کریں گے، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام کو یہ ٹاسک دیا تھا کہ وہ گلگت بلتستان میں پارٹی اختلافات کا اصولی حل نکالیں لیکن اب تک مرکز کو گلگت بلتستان کی جماعت کی بہتری میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آ رہی ہے رہنماؤں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کی نئی تنظیم سازی کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھاتے ہوئے جماعت کو تطہیر عمل سے گزارا جائے اور جماعت کے کسی بھی دوسرے رہنما کو صوبائی صدر بنایا جائے تاکہ مسلم لیگ نون بھرپور طاقت اور اتحاد کے ساتھ آنے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کر سکے۔ رہنماوں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ نون کی گلگت بلتستان میں اس وقت حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر انجینر محمد انور کے سوا کوئی قیادت موجود نہیں ہے اور نہ ہی صوبے میں کسی دوسرے جعلی صدور کو ہم مانتے ہیں، ہم قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا ہم مسلم لیگ نون کو صوبے میں پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک آمر دماغ اناپرست شخص نے پارٹی کو تباہ و برباد کیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے خصوصی مشیر شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کا ہر کارکن عزیز ہے، ہم چاہتے ہیں کہ پارٹی میں اتحاد برقرار ہو، بہت جلد جماعت کی اعلی قیادت کو ایک دفعہ پھر گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون کے اندرونی معاملات اور اختلافات سے آگاہ کرتے ہوئے پارٹی کو تمام اسٹک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد مزید منظم کریں گے، گلگت بلتستان میں آنے والا دور مسلم لیگ نون کا ہو گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نون میں مسلم لیگ نے کہا کہ
پڑھیں:
انڈیپنڈنٹ گروپ کی اسلام آباد و پنجاب بار انتخابات میں برتری، وزیرِ اعظم کی مبارکباد
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر اصولی مؤقف اپنایا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وزیرِ اعظم نے انڈیپنڈنٹ گروپ کو اسلام آباد بار کونسل اور پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں برتری پر مبارک باد دی۔
شہباز شریف نے گروپ، احسن بھون اور جیتنے والے تمام وکلاء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری جمہوریت کی مضبوطی، انصاف کی فراہمی اور حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یقین ہے نو منتخب نمائندے دیانت داری، پیشہ وارانہ مہارت سے خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اصول پر ووٹ دینے کا ثمر کامیابی کی صورت میں ملا، امید ہے کہ آپ عدلیہ اور قانون کی سر بلندی کے لیے بھی اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ قانون وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، وکلاء برادری کے مسائل کے حل کے لیے وزیرِ قانون مسلسل کوشاں اور رابطے میں رہتے ہیں۔