Express News:
2025-04-26@02:27:50 GMT

سری لنکا کیخلاف جوش انگلس کی ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین سنچری

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

گالے:

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی جوش انگلس ڈیبیو پر تیز ترین سنچری اسکور کرکے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

انہوں نے 90 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے گالے اسٹیڈیم میں تیز ترین سنچری بنائی۔

جوش انگلس کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا تاہم انہیں 5ویں نمبر پر بیٹنگ کروائی گئی جبکہ ٹریوس ہیڈ اوپنر کے طور پر میدان میں اترے تھے۔

اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد جوش انگلس نے پہلے 21 گیندوں پر محض 15 رنز بنائے تھے تاہم اچانک انہوں نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 51 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی اور پھر مزید 39 گیندیں کھیل کر سنچری بنا ڈالی۔

مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں 46سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا

جوش انگلس 94 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ آسٹریلوی کھلاڑی کی شاندار سنچری پر اسٹیڈیم میں بیٹھے انکے والدین نے شاباش بھی دی۔

ٹیسٹ ڈیبیو میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ آج بھی بھارت کے شیکھر دھون کے پاس ہے جنہوں نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف 85 گیندوں پر سنچری جڑ دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کے ڈیوائن اسمتھ 93 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 2004 میں جنوبی افریقا کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

اسٹرائیک ریٹ کے اعتبار سے دیکھا جائے تو آسٹریلیا کے جوش انگلس پہلے نمبر ہیں جنہوں نے 108.

51 کے اسٹرائیک ریٹ سے سنچری اسکور کی جبکہ شیکھر دھون کا اسٹرائیک ریٹ 107.47 تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز ترین سنچری جوش انگلس گیندوں پر

پڑھیں:

پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار

فوٹو: فائل

پنجاب میں داخلے کے وقت طلبا کا تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔ اسکولوں، کالجوں اور دینی مدارس میں داخلے کےلیے ٹیسٹ لازمی ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی نے تھیلیسیمیا پریوینشن ایکٹ 2025 کی منظور دے دی۔ قانون کے متن میں تحریر کیا گیا کہ قانون پنجاب بھر میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں پر فوری طور پر نافذ ہوگا۔

متن کے مطابق داخلہ فارم کے ساتھ ٹیسٹ رپورٹس جمع کروانا ضروری ہوگا، خفیہ معلومات کو غیر مجاز اشخاص سے شیئر کرنے پر سزا ہوگی۔

اسی طرح حکومت غریب خاندانوں کےلیے مفت ٹیسٹنگ کا بندوبست کرے گی، بیماریوں کی تشخیص پر متاثرہ طلبہ کو کونسلنگ دی جائے گی۔

مذکورہ بل منظوری کیلئے گورنر پنجاب کو پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز، پاکستان کی ایران اور سری لنکا کو شکست
  • انٹر بورڈ کراچی کے سال اول کے طلبہ کو رعایتی نمبر دینے کا باقاعدہ مراسلہ جاری
  • خلا میں پاکستان کے کتنے سیٹلائٹ ہیں۔۔؟ اور پوری دنیا کے کتنے ہیں۔۔؟
  • بنگلا دیش نے پی ایس ایل کیلئے ناہید کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا
  • سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے
  • ایک تاریخی دستاویز۔۔۔۔۔۔ ماہنامہ پیام اسلام آباد کا "ختم نبوت نمبر"
  • چینی فلم ’نیژا 2‘، مشہور زمانہ ’ٹائیٹنک‘ کا ریکارڈ توڑنے کے قریب، 2.18 بلین ڈالرسے زیادہ کا بزنس
  • پی ایس ایل 10 میں کونسی ٹیم کس پوزیشن پر ہے
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • پنجاب: تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے تھیلیسیمیا اور دیگر جینیٹک امراض کا ٹیسٹ لازمی قرار