گاڑی کی ڈگی لاش ملنے کا معما حل، قریبی دوست ہی قاتل نکلے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پولیس نے گاڑی کی ڈگی سے لاش ملنے کے معاملے کا معما حل کرلیا، جس میں مقتول کے دوست ہی قاتل نکلے۔
چند روز قبل اے آر بازار تھانے کی حدود میں گاڑی کی ڈگی سے ملنے والی لاش کا معما پولیس نے حل کرلیا، جس میں مقتول عبدالوہاب کے قریبی دوست ہی قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں علی حسین، غلام حبیب اور فرید شامل ہیں، جنہوں نے معمولی رنجش اور تلخ کلامی پر اپنے دوست عبدالوہاب کو قتل کیا۔ ملزمان نے اپنا جرم چھپانے کے لیے لاش کو گاڑی کی ڈگی میں بند کر کے گاڑی تھانہ اے آر بازار کے علاقے میں کھڑی کردی تھی۔
بعد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ا یس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد بی ایریا قبرستان کے قریب موٹرسائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس میں زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، ایک موٹر سائیکل اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔موقع سے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔