چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹورنامنٹ سے قبل تمام متعلقہ ایونٹس کی بھی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور کے حضوری باغ میں ہوگی جس میں اہم قومی شخصیات، معروف کرکٹرز اور آئی سی سی حکام شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں لاہور میں اپ گریڈ شدہ قذافی اسٹیڈیم کی نقاب کشائی 7 فروری کو ہوگی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔ دوسری تقریب 11 فروری کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگی جس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی شرکت متوقع ہے۔
اس سے قبل ابتدائی طور پر باضابطہ افتتاحی تقریب 16 فروری کو مقرر کی گئی تھی لیکن 2 شریک ٹیموں کی تاخیر سے آمد کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا تھا۔ نتیجتاً کراچی میں کپتانوں کی پریس کانفرنس اور آفیشل فوٹو شوٹ سمیت ٹورنامنٹ سے قبل روایتی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آئی سی سی اور پی سی بی افتتاحی تقریب کی میزبانی کے خواہاں تھے لیکن شیڈولنگ تنازعات اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کے خدشات کی وجہ سے یہ ممکن نہیں تھا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 فروری کو لاہور پہنچے گی جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم کی آمد 19 فروری کو ہو گی۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں 15 میچز کھیلیں گی۔ ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش گروپ بی: افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، آسٹریلیا شامل ہیں۔
ایونٹ کا آغاز میزبان پاکستان 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا افتتاحی تقریب افغانستان انگلینڈ بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹرافی ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی کراچی لاہور ملتان نیوزی لینڈ وزیراعظم شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا افتتاحی تقریب افغانستان انگلینڈ بنگلہ دیش بھارت پاکستان ٹرافی ٹورنامنٹ جنوبی افریقہ چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی کراچی لاہور ملتان نیوزی لینڈ وزیراعظم شہباز شریف چیمپیئنز ٹرافی افتتاحی تقریب فروری کو پی سی بی
پڑھیں:
کین ولیمسن پی ایس ایل کھیلنے لاہور پہنچ گئے
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔
انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔
کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔
Post Views: 1