سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے سے متعلق بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، وفاقی کابینہ کوبریفنگ،جائزے کیلئے کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔
اسلام آبادمیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میںگرڈ لیوی کیپٹو پاورپلانٹس آرڈیننس کی منظوری دی گئی۔وفاقی کابینہ کووزارت قانون انصاف کی پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے میں بیان پربریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سابق وفاقی وزیرکا پی آئی اے بارے بیان مبالغہ آرائی پرمبنی تھا، جس سے ملک وقومی ایئرلائن کا تشخص متاثرہوا اور قومی خزانے کا بھی شدید نقصان ہوا۔
کابینہ نے مذکورہ بیان کا جائزہ لینے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بیان میں قومی ایئرلائن اورخزانے کوہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایاجائے گا۔کابینہ نے مڈل ایسٹ گرین انیشینیٹوکے چارٹرکی توثیق کردی، اس انیشئیٹو کے تحت 200 ملین ہیکٹرز زمینی رقبے کی بحالی کی جائے گی۔ 50بلین درخت اگائے جائیں گے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے حکومت اوریورپین یونین کے مابین ٹیرف ریٹس کوٹہ کی تقسیم بارے معاہدے کی منظوری دی۔ کابینہ نے میڈیکل اورڈینٹل کالجزمیں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی کرنیکی بھی منظوری دی۔وفاقی کابینہ نے اکاونٹیبیلیٹی کورٹ III اسلام آباد کی ری آرگنائزیشن میں تبدیل کرنیکی منظوری دیدی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی فی الفورمکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مبالغہ آرائی پرمبنی تھا وفاقی کابینہ

پڑھیں:

داتا دربار کے نذرانوں میں کروڑوں کا غبن کرنے والے 5 افسران کو سزا

اوقاف بورڈ نے زائرین کے نذرانوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں داتا دربار کے 5 سینئر افسران کو سزا سنادی۔

ملزمان میں سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل احمد، سابق مینجر طاہر مقصود، سابق اسٹینو گرافر ثاقب نسیم سمیت دیگر ملازمین شامل ہیں۔

محکمہ اوقاف بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی نے انکوائری کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر داتا دربار شیخ جمیل احمد کو انکے اصل مستقل عہدے سے 5 سال کی مدت کے لئے کم درجے کے عہدے (BS-15) اور پے اسکیل پر تنزلی کا حکم دیا ہے۔

شیخ جمیل احمد کی 5 سال کی پچھلی سروس بھی ضبط کر لی گئی ہے، انہیں 9,265,800 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ انکے سروس ریکارڈ میں منفی اندراج بھی کیا جائے گا، مستقبل میں اُنہیں کسی بھی کیش ہینڈلنگ آفس یا فیلڈ ریونیو پوسٹ پر تعینات کرنے پر مستقل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسی طرح سابق مینیجر داتا دربار طاہر مقصود کو سرکاری ملازمت سے برطرفی کی سزا دی گئی ہے، اسکے ساتھ 11,324,867 روپے (ان کا 55 فیصد واجب الادا حصہ) کی انفرادی مالیاتی ریکوری اور مستقبل میں فیلڈ پوسٹنگز پر مستقل پابندی عائد کی گئی ہے۔

سابق اسٹینو گرافر ایڈمنسٹریٹر آفس ثاقب نسیم کو 4 سال کی مدت کےلئے پچھلی سروس ضبط کرنے کی سزا دی گئی ہے اور ان پر انتظامی پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کسی بھی خفیہ برانچ ایڈمنسٹریٹر دفاتر اور حساس دفاتر یا سی سی ٹی وی سیکیورٹی سے متعلقہ سائنمنٹس پر تعینات کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

سابق کیئر ٹیکر نور حسین کو تین سال کی مخصوص مدت کےلئے سالانہ ترقیاں روکنے کی سزا دی گئی ہے اور انہیں داتا دربار یا کسی بھی بڑے کیش جنریٹنگ مزار پر مستقبل میں تعینات کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

سابق کیئر ٹیکر محمد شریف اگرچہ اس مخصوص انکوائری رپورٹ کے الزامات سے بری ہو گئے ہیں لیکن مزار پر ایک زائر سے نقدی چوری کرنے کی وائرل ویڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد انکے خلاف فوری طور پر علیحدہ اور آزادانہ تادیبی کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہیں داتا دربار یا کسی بھی دوسرے بڑے مزار پر تعیناتی سے مستقل طور پر روک دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقدس مذہبی اداروں کے اندرکرپشن عوامی اعتماد کی سنگین خلاف ورزی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے، کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سمرکیمپ سے متعلق احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، وزیر تعلیم پنجاب
  • داتا دربار کے نذرانوں میں کروڑوں کا غبن کرنے والے 5 افسران کو سزا
  • وزیراعظم کی معروف صنعتکاروں، ممتاز کاروباری شخصیات سے ملاقات، پالیسی سازی، بجت سے متعلق مشاورت
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان
  • وفاقی کابینہ، ادویات ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نفاذ کی باقاعدہ منظوری دے دی