ہڑپہ تہذیب کے ایک معمے کو حل کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی پیش کش کر دی گئی۔

5300 سے 3300 سال قبل بسنے والی قدیم وادی سندھ کی تہذیب سے تعلق رکھنے والے ایک قدیم اسکرپٹ کو محققین کافی عرصے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ تہذیب 2600 سے 1900 قبلِ مسیح کے دوران جنوبی ایشیاء کے شمال مغربی حصوں میں آباد تھی جن میں آج کے دور کا پاکستان، شمال مغربی بھارت اور شمال مشرقی افغانستان شامل ہے۔

قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے لوگوں کا بنایا گیا اشاروں اور نشانات پر مبنی یہ قدیم اسکرپٹ سائنس دانوں کو دنیا کے ابتدائی شہری معاشروں میں سے ایک کے متعلق بڑی معلومات فراہم کر سکتی ہے لیکن ابھی کوئی بھی اس متعلق کچھ نہیں جان سکا ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنس دان پروفیسر راجیش پی این راؤ کے مطابق انہیں متعدد کوڈبریکرز کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جن کا کہنا تھا کہا انہوں نے اس معمے کو حل کر لیا ہے۔ ان افراد میں زیادہ تر بھارت سے ہیں۔

انہوں نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے یہ معمہ حل کر لیا ہے لیکن ان کے جوابات میں اسکرپٹ سے متعلقہ اہم حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

معمے کو حل کرنے کی مد میں بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اس قدیم کوڈ کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے یہ اعلان ایک نئی تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اسکرپٹ میں پائے جانے والے نشانات اور قدیم تامل شاعری میں پائے جانے والے نشانات میں مماثلت پائی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: معمے کو حل کر کو حل کرنے

پڑھیں:

فرانسیسی خاتون اول سے متعلق دعویٰ امریکی پوڈکاسٹر کو مہنگا پڑگیا، صدر نے مقدمہ کر دیا

واشنگٹن:

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون اور ان کی اہلیہ خاتون اول بریگٹ نے امریکی عدالت میں دائیں باز کے انفلوئنسر اور پوڈ کاسٹر کینڈیس اوئنز کے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے جبکہ پوڈکاسٹر نے دعویٰ  کیا تھا کہ فرانسیسی خاتون اول مرد کے طور پر پیدا ہوئی تھیں اور دراصل وہ مرد ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے صدر میکرون اور ان کی اہلیہ نے ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ میں دائر درخواست میں کہا ہے کہ اوئنز نے اپنے پوڈ کاسٹ کو مشہور کرنے اور شائقین کی تعداد میں اضافے کے لیے مہم کے ذریعے ان کی عالمی سطح پر بے عزتی کی ہے۔

میکرون نے کہا ہے کہ 72 سالہ بریگٹ میکرون کے بارے میں یہ جھوٹ بولا گیا کہ ان کا نام پیدائش کے وقت جین مائیکل ٹرونگنیوکس رکھا گیا تھا جو کہ حقیقت میں ان کےبڑے بھائی کا نام ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوئنز نے ان کی شکل و شبہاہت، شادی، ان کے دوستوں، ان کے خاندان اور ذاتی تاریخ کے حوالے سے بات چیت کی اور اس کو اشتعال دلانے اور بدنام کرنے کے لیے مضحکہ خیز بیانیے میں تبدیل کرنے کے لیے توڑ مروڑ کر بیان کیا۔

عدالت سے کہا گیا ہے کہ مضحکہ خیز بیانیے کے نتیجے میں دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر بدنامی ہورہی ہے۔

دوسری جانب پوڈکاسٹر اوئنز کے ایک ترجمان نے ردعمل دیتےہوئے بیان میں کہا کہ یہ مقدمہ ہی ان کو دھماکنے کی ایک کوشش ہے کیونکہ بریگٹ میکرون نے اوئنز کی جانب سے بارہا انٹرویو کے لیے کی گئی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ کینڈیس اوئنز خاموش نہیں ہوں گی، یہ ایک غیرملکی حکومت ایک امریکی آزاد صحافی کے فرسٹ ایمنڈمنٹ رائٹ پر حملہ کر رہی ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون اور ان کی اہلیہ کے وکلا نے بیان میں کہا کہ اوئنز کی جانب سے توہین آمیز بیانات واپس لینے کے لیے ان کے تین مطالبات مسترد کیے جانے کے بعد مقدمہ دائر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوئنز کی توہین آمیز مہم منصوبہ بندی کے تحت انہیں ہراساں کرنے، ہمیں اور ہمارے خاندان کی توہین کی نیت سے کی گئی تھی حالانکہ ہم نے انہیں ان دعوؤں سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں کئی مواقع فراہم کیے لیکن انہوں نے انکار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • گندھارا تہذیب کا دوسرا بڑا عجائب گھر سوات میں
  • جنت مرزا کو کس بھارتی ہیرو کیساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی؟ ٹک ٹاک اسٹار نے بتا دیا
  • میٹا کا بچوں اور نوجوانوں کے تحفظ کیلیے نئے حفاظتی اقدامات کا اعلان
  • امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
  • عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
  • بھارتی خاتون کی شناخت چرا کر فحش AI مواد کرکے 5 دنوں میں لاکھوں کمانے والے کا اب انجام کیا ہوگا؟
  • فرانسیسی خاتون اول سے متعلق دعویٰ امریکی پوڈکاسٹر کو مہنگا پڑگیا، صدر نے مقدمہ کر دیا
  • کورنگی میں دوسرے روز بھی ڈاکوؤں نے جیولرز کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے 
  • روس میں انٹرنیٹ پرانتہا پسندی سے متعلق مواد سرچ کرنیوالوں پرجرمانہ لگانے کا اعلان