گیسٹ ہاؤس مالکان کا کمرہ دینے سے انکار، امریکی خاتون چھیپا ہیڈ افس منتقل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سٹی 42 : پاکستانی لڑکے کے لیے امریکہ سے آئی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد اسے پولیس نے چھیپا ہیڈ افس منتقل کر دیا ۔
امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی، جہاں کے مالکان نے اسے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔
ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا
پولیس کے مطابق ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے خاتون کو نجی ہوٹل سے چھیپا ہیڈ افس منتقل کر دیا ۔
ترجمان چھیپا ویلفیئر کا کہنا ہے کہ خاتون کو علیحدہ کمرہ فراہم کیا گیا ہے، جہاں اسے کھانا فراہم کیا گیا ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی دباؤ میں ہے کسی سے بات نہیں کر رہی ۔
کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی
یاد رہے کہ ونیجا اینڈریو رابنس نامی امریکی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہو گئی، جس کے بعد وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر 11 اکتوبر کو لڑکے کے پیچھے پاکستان آگئی ۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کمرہ دینے سے انکار امریکی خاتون گیسٹ ہاؤس خاتون کو
پڑھیں:
کوئٹہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ، دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد
کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب میں قمبرانی روڈ کے قریب کلی بنگلزئی سے بدھ کے روز دو کمسن بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں، جنہیں سفاکی سے سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ بچیوں کی شناخت 3 سالہ بی بی میرب اور 7 سالہ بی بی یسرا کے نام سے ہوئی ہے۔
لاشوں کو فوری طور پر قبضے میں لے کر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے پوسٹ مارٹم کیا۔ ابتدائی رپورٹ میں بچیوں کی موت دم گھٹنے سے ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق بچیوں کے والدین کے درمیان ڈیڑھ سال قبل علیحدگی ہوچکی تھی، جسے ممکنہ محرک کے طور پر بھی زیر تفتیش لایا جا رہا ہے۔ پولیس نے والدین سمیت قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔
سینئر پولیس افسر کے مطابق، جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہی ہے اور اس کیس کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچیوں کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے۔