ایف بی آر کے افسروں کے لیے 6 ارب روپے سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا عمل منجمد کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے افسروں کےلیے 6 ارب روپے سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا عمل منجمد کردیا گیا۔
چیرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے سینیٹ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ کے دوران کہا کہ گاڑیوں کی خریداری سے قبل پیپرا سے تجزیہ کروایا جائے گا اور کمیٹی کو مطمئن کیا جائے گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارے کی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کریمنل کارروائی بنتی ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔
اجلاس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ اٹھانے پر انہیں ایف بی آر کے تین افسروں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔
کمیٹی نے تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گاڑیوں کی خریداری کا ایف بی آر کے
پڑھیں:
حکومت بلوچستان کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم، بحران کا خدشہ
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کیلیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اسلیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں محکمہ خوراک کے پاس گندم کا ذخیرہ ختم ہونے کے باعث گندم کا بحران شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال 2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی۔ اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔ ذرائع نے مقامی اخبار کو بتایا کہ کابینہ کی منظوری سے صوبے میں 2023 کا اسٹاک ریلیز کر دیا گیا ہے۔ تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں ہے۔ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوا دی گئی ہے۔ سمری میں پاسکو یا حکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد گندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔