چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر سے ملاقات، مختلف اُمور پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور پاکستان آسٹریا پارلیمانی دوستی گروپ کے ذریعہ بین الپارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے پارلیمانی بجٹ آفس کے قیام میں آسٹریا کی حمایت کو سراہا اور تکنیکی مدد اور علم کے تبادلے پر زور دیا۔ انہوں نے اعلی تعلیم میں آسٹریا کی شراکت پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر ہری پور میں قائم پاکستان آسٹریا فاکھو چول انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے ذریعہ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی، ترقی اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی زور دیا۔
چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا، پاکستان اور آسٹریا کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید رابطہ کاری پر زور دیا، چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی جامع علاقائی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں آسٹریا کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ ثقافتی سطح اور عوامی رابطوں کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے اہم پہلووں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے سیاحت، ثقافتی سفارت کاری، اور تعلیمی شراکت داری کے امکانات پر زور دیا۔
ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے اینڈریا ایڈر گٹشتلر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ پارلیمانی تعاون کو مزید بہتر بنائیں اور آسٹریا کے ساتھ مضبوط شراکت کو فروغ دیں۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں وسیع تر تعاون کے خواہاں ہیں، صدر آصف علی زرداری
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق جمعے کے روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: آج ہم دفاعی اعتبار سے ایک مضبوط ملک ہیں، صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پاکستان سعودی سفیر سعودی عرب صدر آصف علی زرداری ملاقات؎ نواف بن سعید المالکی