Jasarat News:
2025-11-03@16:15:37 GMT

شرجیل میمن کاخالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

شرجیل میمن کاخالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل

کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل  میمن کاکہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) اپنی مردہ سیاست زندہ کرنےکیلئے پیپلزپارٹی ( پی پی) پر تنقید کرتی ہے۔

چیئرمین ایم کیو ایم خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ  ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے، ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اب کراچی میں کوئی اہمیت نہیں ہے، اسی لیے ہم اب ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔

واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کوعشایے پر  مدعو کرکے دھمکی والا لہجہ اپنایا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ جاب پورٹل کے تحت اب تک تین لاکھ 26 ہزار سے زائد امیدوار اہل قرار پا چکے ہیں، امیدوار مختلف اداروں میں میرٹ پر مبنی بھرتیوں کے لیے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے ، درخواست دہندگان کی اہلیت، تعلیم اور تجربے کی بنیاد پر مکمل طور پر ڈیجیٹل اسکریننگ کی جاتی ہے۔ پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو گھر بیٹھے ملازمتوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے، وقت اور وسائل کی بچت ہو رہی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پورٹل میں گریڈ 5 سے 15 تک کی سرکاری آسامیوں، ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل ملازمتوں کے علاوہ نجی شعبے کے مواقع بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈو جام: صوبائی وزیر شرجیل میمن اپنے حلقے میں عوامی شکایات سن رہے ہیں
  • پیپلزپارٹی عوامی مسائل پر توجہ دے رہی ہے،شرجیل میمن
  • جویر‌یہ سعود کا کراچی کے دفاع میں بیان، شہریوں کی سوچ پر تنقید
  • کراچی گندہ نہیں اسے گندہ کہنے والوں کی سوچ گندی ہے، جویریہ سعود
  • آج والدین اپنے بچوں کو مار نہیں سکتے: عدنان صدیقی
  • غلطی نہیں کی تو جرمانہ نہیں لگے گا، تصدیق کے بعد چالان معاف ہونگے، آئی جی سندھ
  • کراچی میں 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • کراچی: خواجہ اجمیر نگری سے 3 انتہائی مطلوب بھتہ خور گرفتار
  • کراچی:آباد کے سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید وفد کے ہمراہ کے ڈی اے کے ڈائریکٹر آصف صدیقی سے ملاقات کررہے ہیں
  • سندھ جاب پورٹل ایک خودکار اور جدید نظام ہے‘ شرجیل