مرکزی رن ویز کی تعمیر،تزئین وآرائش اورتوسیعی منصوبے کےبعد کراچی ائیرپورٹ کوبین الاقوامی 4ایف کیٹگری کا درجہ مل جائےگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد دنیا کے غیرمعمولی طورپربڑےحجم کے طیارے ائیربس 380سمیت دیگرکراچی میں لینڈ کرسکیں گے۔تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیر کے علاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائےگی،ڈیڑھ سال میں مکمل ہونے والے منصوبے کی تکمیل پر 8 ارب 30کروڑ 50لاکھ روپےکی خطیررقم خرچ ہوگی۔

مستقبل کی ضروریات کے پیش نظرکراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کےمرکزی رن ویزکوعصرحاضرکے جدید آلات اورتکنیکی طورپرمزین کرنے کے لیےمنصوبہ جاری ہے۔ازسرتعمیراتی منصوبے کے دوران مرکزی رن وے 25 ایل اور25آرکا کام جاری ہے۔رن ویز کی تعمیر پرڈیڑھ سال کا عرصہ لگےگا،تعمیراتی کاموں پر8ارب 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی خطیررقم خرچ ہوگی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی سربراہی میں تعمیراتی منصوبہ 4 جولائی سن 2024 کو شروع ہوا اورتکمیل اگلے برس کے3جنوری کوہوگی۔منصوبے کے بنیادی اورچیدہ چیدہ مقاصد میں مین رن وے 7ایل اور25آر کی نئے سرے سے مرمت،تزئین وآرائش اورتوسیع شامل ہے،جس کے بعد کراچی ائیرپورٹ فورایف کیٹگری میں تبدیل ہوجائےگا۔

مذکورہ درجے کے بعد ائیربس 380سمیت دیگربڑے حجم کے طیارے اترسکیں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرمسافروں اورکارگوفلائٹ آپریشنزکی بڑھتی ضروریات کو پوراکرنے کے تعمیراتی منصوبے کے دوران ٹیکسی وے کی تعمیر،ٹیکسی وے کیوبیک کی تعمیرکےعلاوہ اسٹیٹ آف ڈی آرٹ ائیرفیلڈ لائٹنگ کنٹرول،مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب بھی کی جائےگی،تعمیراتی کام زوروشورسے جاری ہے۔

منصوبہ اگلے25سے30برسوں تک پائیداراورمحفوظ فلائٹ آپریشن کویقینی بنائےگا بلکہ رن وے کی صلاحیت، استعداد اور ہوائی جہازوں کی نقل وحرکت میں نمایاں اضافہ کرےگا،مذکورہ منصوبے کے ذریعے روزگارکے نئے مواقع جبکہ مثبت کاروبارماحول کے علاوہ سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

کراچی ائیرپورٹ توسیعی منصوبہ پاکستانی ہوابازی کے شعبے میں آمدنی اور آپریشنل کارکردگی کوتقویت دے کر اقتصادی ترقی کوآگےبڑھانے میں کلیدی کرداراداکرےگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منصوبے کے کی تعمیر

پڑھیں:

کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان

— فائل فوٹو 

شہر قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 17 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے گھروں کی تعمیر پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل انعام میمن
  • کیا پاکستان کے یہ اسٹریٹیجک منصوبے مکمل ہو سکیں گے؟
  • پنجاب میں مثالی گاؤں منصوبہ، مریم نواز کی قیادت میں دیہی ترقی کی نئی مثال
  • صفر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس جاری
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی تعیناتی اور سرمایہ کاری حکمت عملی پر اجلاس
  • کراچی کے تمام 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
  • مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا132واں یوم پیدائش 31جولائی کو منایا جائے گا
  • وزیراعلیٰ ای ٹیکسی منصوبے کا آغاز اگست میں ہوگا
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان